- 1534۔ گجرات کے بہادر شاہ نے چتور گڑھ پر قبضہ کیا۔
- 1722۔ افغانستان اور فارس کے درمیان لڑائی شروع ہوئی تھی۔
- 1765۔امریکی نو آبادیات پر محصول لگانے سے متعلق قانون برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈز نے منظور کیا تھا۔
- 1782۔ امریکہ کے اوہیو صوبے میں باغیوں نے 19 لوگوں کو قتل کیا۔
- 1817۔ نیویارک اسٹاک ایکسچنج کا قیام عمل میں آیا۔
- 1864۔ مراٹھی کے مشہور ادیب ہری نارائن آپٹے کا جنم ہوا تھا۔
- 1865۔ایمسٹرڈم کو بحر اوقیانوس سے جوڑنے کے لئے نہر بنانے کا کام شروع ہوا۔
- 1904۔جرمنی کے رومن کیتھولک پادریوں کی واپسی کے لئے پرانے احکام میں تبدیلی کی۔
- 1907۔برطانوی ہاؤس آف کامنس نے خواتین کا حق رائے دہی سے متعلق بل رد کیا۔
- 1911۔پہلی بار خواتین کا بین الاقوامی دن منایا گیا۔
- 1915۔ڈیفنس انڈیا رول منظور ہوا۔
- 1917۔روسی انقلاب کا آغاز سینٹ پیٹرز برگ میں ہڑتال اور فساد سے ہوا۔
- 1919۔ڈیفنس انڈیا رول کی جگہ رولیٹ ایکٹ منظور کرکے ہندوستانیوں کی شہری اور سیاسی آزادی کو کچل دیا گیا۔
- 1920۔ڈنمارک لیگ آف نیشنز کا رکن بنا۔
- 1921۔ اسپین کے وزیراعظم ایڈورڈ دراتو کا قتل ہوا۔
- 1970۔قبرص کے صدر مکاریوس ایک حملے بال بال بچے۔
- 1972۔نئی دہلی میں عالمی کتاب میلہ کی شروعات ہوئی۔
- 1976۔چین کے جیلین علاقے میں اب تک کا سب سے وزنی 1174 کلوگرام کا شہاب ثاقب گرا۔
- 1986۔قومی چناؤ کے موقع پر کولمبیا میں انتہاپسندوں کے حملے میں سات افراد مارے گئے اور متعدد زخمی ہوگئے۔
- 1987۔شمالی جافنا میں سری لنکا کے فوجیوں نے ایک تصادم میں 11 تمل باغیوں کو قتل کردیا۔
- 1988۔سلامتی کونسل نے جنوبی افریقہ میں نسل پرستی مخالف تنظیموں پر پابندی لگانے پر نکتہ چینی کی تھی۔
- 1990۔مغربی جرمنی کی پارلیمنٹ نے متحدہ جرمنی سے پولینڈ کی سرحدوں کا احترام کرنے کی اپیل کی۔
- 1992۔اقوام متحدہ کے فوجیوں کے کمانڈر بلغراد پہنچے۔
- 1993۔افغانستان میں گلبدین حکمت یار وزیراعظم بنے۔
- 1994۔امریکہ کے دفاعی شعبے نے دفتروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی لگائی
- 1994۔جنوبی افریقہ میں ڈربن کے نزدیک ریل حادثہ میں 64 مسافر مارے گئے اور 70افراد زخمی ہوئے۔
- 2000۔چین کے سابق صوبائی ڈپٹی گورنر ہو چانگ کنگ کو رشوت لینے کے الزام میں سزائے موت دی گئی۔پچھلے 50 برسوں میں موت کی سزا پانے والے وہ سب سے سینئر عہدیدار تھے۔
- 2001۔چلی کی ایک عدالت نے فیصلہ دیا کہ سابق ڈکٹیٹر اگستو پنوسو کے خلاف حقوق انسانی کی خلاف ورزی کرنے کا مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔
- 2012۔گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیوٹا نے حفاظت کے پیش نظرسات لاکھ گاڑیوں کو بازار سے ہٹالیا۔
- 2013۔ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ تمام امن معاہدے ختم کئے۔
یو این آئی