ETV Bharat / bharat

Maulana Aleemuddin Ajmeri On Ramadan: روزے کی بیش قیمتی اہمیت و فضیلت

مولانا علیم الدین اجمیری نے بتایا کہ روزہ کو عربی زبان میں صوم کہتے ہیں اور صوم کے لغوی معنی ہیں رکنا اصطلاح شریعت میں صبح صادق کے طلوع ہونے سے لے کر سورج غروب ہونے تک اللہ تعالی کے قرب اور اجر و ثواب کی نیت سے قصدا کھانے پینے اور نفسیاتی خواہشات سے رکے رہنے کا نام روزہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روزہ اسلام کا تیسرا بنیادی رکن اور اہم ترین عبادت میں سے ایک ہے روزہ، ہر عاقل بالغ مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے اللہ نے روزے کی عبادت کے لیے رمضان المبارک کا مہینہ مختص فرما کر اس کی فضیلت اور اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔ Maulana Aleemuddin Ajmeri On Ramadan

روزے کی بیش قیمتی اہمیت و فضیلت
روزے کی بیش قیمتی اہمیت و فضیلت
author img

By

Published : Apr 8, 2022, 5:22 PM IST

ماہ رمضان کا آغاز ہوچکا ہے اس ماہ رمضان میں اللہ تعالی نے مسلمانوں پر روزے فرض کیے ہیں اور روزہ اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک بنیادی رکن اور اہم فرائض میں سے ایک ہے روزہ ایک ایسی عبادت ہے جو امت مسلمہ کے ساتھ ساتھ تمام سابقہ امتوں پر بھی فرض ہے۔ اگرچہ ان روزوں کی تعداد اور کیفیت جدا جدا ہے۔ ایسے میں روزے کی اہمیت اور فضیلت کے تعلق سے ای ٹی وی بھارت نے مولانا علیم الدین اجمیری سے بات چیت کی۔Maulana Aleemuddin Ajmeri On Ramadan

روزے کی بیش قیمتی اہمیت و فضیلت

انہوں نے بتایا کہ روزہ کو عربی زبان میں صوم کہتے ہیں اور صوم کے لغوی معنی ہیں رکنا اصطلاح شریعت میں صبح صادق کے طلوع ہونے سے لے کر سورج غروب ہونے تک اللہ تعالی کے قرب اور اجر و ثواب کی نیت سے قصدا کھانے پینے اور نفسیاتی خواہشات سے رکے رہنے کا نام روزہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روزہ اسلام کا تیسرا بنیادی رکن اور اہم ترین عبادت میں سے ایک ہے روزہ، ہر عاقل بالغ مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے اللہ نے روزے کی عبادت کے لیے رمضان المبارک کا مہینہ مختص فرما کر اس کی فضیلت اور اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے، کیونکہ رمضان المبارک وہ مہینہ ہے جس میں اللہ تعالی کی رحمتوں اور برکتوں اور نعمتوں سعادتوں اور انوار و تجلیات کا نزول عام دنوں کی بہ نسبت بہت زیادہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روزہ وہ عظیم فریضہ ہے جس کو رب ذولجلال نے اپنی طرف سے منسوب فرمایا ہے اور قیامت کے دن اس کا بدلہ اور بغیر کسی واسطہ کے بجائے خود روزہ دار کو عنایت فرمائیں گے۔ اور حدیث میں ہے کہ روزہ رکھنے والوں کے اگلے پچھلے سارے گناہ معاف ہو جاتے ہیں ہیں ہیں اور قیامت کے دن جنت جو 8 دروازے ہوں گے جنت میں داخل ہونے کے لئے ہے اس میں سے صرف ایک دروازہ روزہ داروں کے لیے ہوگا جس میں سے وہجنت میں داخل ہوں گے۔ روزے کی حالت میں کسی کی غیبت کرنا برائی کرنا نہ کسی بے ہودہ باتوں سے بچنا چاہیے۔ کینا، حسد، لالچ ان تمام چیزوں سے بچتے ہوئے اگر آدمی روزہ رکھتا ہے تو اس کا روزہ مضبوط ہوتا ہے۔ روزہ رکھنا صحت کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Maulana Syed Rashid Ali On Ramadan: ماہ رمضان کے تعلق سے مولانا سید راشد علی سے خصوصی گفتگو

دوسری جانب رمضان المبارک کے حوالےسے ای ٹی وی بھارت سے خاص گفتگو کرتے ہوئے مولانا سید راشد علی مبلغ دارالعلوم دیوبند نے کہا کہ رمضان کے روزے کی اہمیت بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کے ساتھ ساتھ پورے رمضان کے روزے رکھنا ضروری ہے، خالص جمعہ کا نہیں بلکہ پورے مہینہ کا روزہ رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ اللہ کا انعام ہے۔ اس مہینہ کا پورے سال امت محمدیہ کو انتظار رہتا ہے۔ لہٰذا رمضان پاک کے تعلق سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے روزہ رکھا ایمان کی حالت میں اور ثواب کی چیز سمجھا اللہ تعالیٰ اس کے اگلے اور پچھلے تمام گناہ معاف فرما دیتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.