ETV Bharat / bharat

Hemant Lohia's Death Case ہیمنت لوہیا کی موت معاملہ کا کلیدی ملزم یاسر احمد گرفتار

جموں: جموں و کشمیر کے پولیس ڈائریکٹر جنرل (جیل خانہ) ہیمنت لوہیا کو ان کی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ گھریلو ملازم یاسر احمد نے ہی مبینہ طور پر لوہیا کا قتل کیا ہے، جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ Hemant Lohia's Death Case

ہیمنت لوہیا کی موت معاملہ میں گھر کا ملازم ہی کلیدی ملزم

author img

By

Published : Oct 4, 2022, 11:31 AM IST

Updated : Oct 4, 2022, 12:25 PM IST

جموں: ڈی جی پی (جیل) ہیمنت لوہیا کی موت کے واقعہ کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک گھریلو ملازم یاسر احمد ساکنہ رامبن کلیدی ملزم ہے۔ جائے وقوعہ سے جمع کی گئی کچھ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں مشتبہ ملزم کو اس جرم کو انجام دینے کے بعد بھاگتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔ وہ اس گھر میں تقریباً چھ ماہ سے کام کر رہا تھا، ابتدائی تفتیش سے پتا چلا ہے کہ وہ اپنے رویے میں کافی جارحانہ تھا اور ذرائع کے مطابق ذہنی دباؤ کا شکار بھی تھا۔The house servant is the main accused in Hemant Lohia's death case

  • Jammu | The helper then latched the door from inside & attacked him several times with a sharp weapon, also tried to suffocate him. The accused as per history is an aggressive, unstable person. His pictures have been issued in the media & hunt for him is on: J&K DGP Dilbag Singh pic.twitter.com/acE1WJBbxP

    — ANI (@ANI) October 4, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وہیں جموں و کشمیر ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ ایچ کے لوہیا کچھ دنوں سے اپنے دوست کے گھر ٹھہرے ہوئے تھے۔ رات کا کھانا کھا کر وہ واپس اپنے کمرے میں ارام کرنے چلے گئے۔ اس دوران گھریلو ملازم ان کی مدد کرنے کے بہانے کمرے کے داخل ہوا۔ اس کے بعد ملازم نے اندر سے دروازہ بند کردیا اور ان پر تیز دھار ہتھیار سے کئی حملے کئے، جس کے سبب ان کی موت ہوگئی۔

مزید پڑھیں:۔ Hemant Kumar Lohia Found Dead ڈی جی پی (جیل) ہیمنت لوہیا مردہ حالت میں پائے گئے

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں جیلوں کے ڈائریکٹر جنرل ہیمنت کمار لوہیا جموں شہر کے مضافات کے ایک گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ اے ڈی جی پی جموں زون مکیش سنگھ نے کہا کہ ڈی جی (جیل خانہ جات) ہیمنت لوہیا کی لاش مشکوک حالات میں پائی گئی ہے۔ جائے وقوعہ کی ابتدائی جانچ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک مشتبہ قتل کیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوہیا کا گھریلو ملازم فرار ہے اور پولیس نے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Last Updated : Oct 4, 2022, 12:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.