حکومت نے بدھ کو کہا کہ ملک میں اومیکرون سمیت کورونا وبا کا قہر تیزی سے بڑھ رہا ہے اور لوگوں کو کووڈ پروٹوکول پر سختی سے عمل کرنا چاہئے۔ حکومت نے کووڈ مریضوں کے علاج کے لئے آیوروید، سدھا، یونانی اور ہومیوپیتھی میں دستیاب دوائیں استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ Government Suggested Adopting The AYUSH System
نیتی آیوگ میں ہیلتھ ممبر ڈاکٹر وی کے پال، مرکزی صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری لو اگروال، آیوش وزارت میں اسپیشل سکریٹری پرمود کمار پاٹھک اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر بلرام بھارگو نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک میں کووڈ انفیکشن تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اس کے مدنظر کووڈ پروٹوکول پر سختی سے عمل کو یقینی بنانا چاہئے۔
ڈاکٹر پال نے امریکہ اور یوروپ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کی صورتحال بھی اسی سمیت میں بڑھ رہی ہے۔ اس لئے احتیاط لازمی ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں کووڈ انفیکشن سے نپٹنے کی مکمل انتظامات کئے گئے ہیں اور کووڈ ٹیسٹ کی صلاحیت ہے لیکن بہت زیادہ بوجھ نظام تباہ کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Corona in India: بھارت میں کورونا کے ایک لاکھ 94 ہزار سے زائد نئے کیسز
انہوں نے تحقیقات کے حوالہ سے کہاکہ کووڈ سے متاثرہ شخص کے رابطہ میں آئے لوگوں کو تب تک کووڈ ٹیسٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے جب تک کووڈ کے علامات سامنے نہیں آجاتے، حالانکہ انہیں ہوم آئسولیشن میں جانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ کووڈ کے علاج کے لئے دوا لی جانی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولنوپیراویر کے حوالہ سے مطالعات جاری ہیں اور ا سکے مضر اثرات سامنے آرہے ہیں۔ ریمیڈیسیور کا استعمال صرف اسپتال میں کیا جانا چاہئے۔
(یوا ین آئی)