اگلے لوک سبھا انتخابات کے لئے پارٹی کی حکمت عملی تیار کرنے کے لئے ادے پور چنتن شیویر کے فیصلوں کے مطابق کانگریس صدر سونیا گاندھی کی طرف سے تشکیل دی گئی ٹاسک فورس 2024 Sonia Gandhi Sets Up Congress Task Force نے منگل کو اپنی پہلی میٹنگ منعقد کی، جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔
کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ اور پارٹی کی 'ٹاسک فورس 2024' کے رکن رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹاسک فورس کی میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ فورس کی تشکیل کے فوراً بعد اس کے اراکین کی ایک اہم میٹنگ ہوئی، جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ آنے والے دنوں میں ٹاسک فورس کے ارکان ہر 48 سے 72 گھنٹے میں ایک بار ملاقات کریں گے اور پارٹی کو مضبوط بنانے پر بات کریں گے۔ Congress Task Force Meeting
انہوں نے کہا کہ 2024 میں پارٹی کی مضبوطی کے لیے ٹاسک فورس جو بھی فیصلہ کرے گی، وہ تمام سفارشات کانگریس صدر سونیا گاندھی اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کے سامنے رکھی جائیں گی۔ پارٹی قیادت کی سفارش حاصل کرنے کے بعد ان تمام مسائل کو حتمی فیصلے کے لیے کانگریس ورکنگ کمیٹی کے سامنے رکھا جائے گا جو اعلیٰ ترین پالیسی ساز ادارہ ہے۔Congress Task Force Meeting
یہ بھی پڑھین: Congress Task Force: کانگریس کا 2024 ٹاسک فورس کا قیام، راہل گاندھی سمیت ان رہنماؤں کو ملی ذمہ داری
انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے چیلنجز کے ساتھ جو بھی مسائل سامنے آئیں گے، ان پر مکمل غور کیا جائے گا اور غور و خوض کے بعد ان مسائل کو پارٹی صدر کے سامنے رکھا جائے گا۔ کمیٹی کا مقصد پارٹی کو مضبوط پوزیشن فراہم کرنے کے طریقوں پر غور کرنا اور ان تمام مسائل کو پارٹی صدر کے سامنے رکھنا ہے۔ غور طلب ہے کہ کانگریس پارٹی نے 2024 کے عام انتخابات سے قبل پوری تنظیم کو فعال بنانے کے لیے تین اہم کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ پارٹی کے ادے پور نو سنکلپ شیویر میں لئے گئے فیصلوں کے مطابق 'ٹاسک فورس 2024' سیاسی کمیٹی اور 'بھارت جوڑو یاترا رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں پارٹی کے سینیئر لیڈروں کو رکھا گیا ہے۔Congress Task Force Meeting
یو این آئی