ETV Bharat / bharat

الکریم یونیورسٹی میں پہلا تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد - تقسیم اسناد تقریب

الکریم یونیورسٹی کے میڈیکل کالج میں مریضوں کے لئے جدید ترین سہولت مہیا کرایا جارہا ہے۔ 55ایکڑ میں پھیلے اس یونیورسٹی کی بنیاد 1989 میں رکھی گئی تھی۔ آج یہاں سے کامیاب ڈاکٹرز پوری دنیا میں خدمت انجام دے رہے ہیں۔

الکریم یونیورسٹی میں پہلا تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد

author img

By

Published : Oct 31, 2021, 11:03 AM IST

بہار کی واحد پرائیویٹ مسلم یونیورسٹی الکریم یونیورسٹی میں پہلی بار تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں ریاست کے نائب وزیر اعلی تار کیشور پرساد اور وزیر صحت منگل پانڈے بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس تقریب کے دوران تقریبا 20 طلبا و طالبات کو طب کے مختلف شعبہ میں پوسٹ گریجویٹ کی ڈگریاں دی گئیں۔

الکریم یونیورسٹی کے میڈیکل کالج میں مریضوں کے لئے جدید ترین سہولت مہیا کرایا جارہا ہے۔ 55ایکڑ میں پھیلے اس یونیورسٹی کی بنیاد 1989 میں رکھی گئی تھی۔ آج یہاں سے کامیاب ڈاکٹرز پوری دنیا میں خدمت انجام دے رہے ہیں۔

الکریم یونیورسٹی میں پہلا تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد

وزیر صحت منگل پانڈے نے کہا کہ میری وزارت کے دوران اس یونیورسیٹی کا قیام عمل میں آیا۔ انہوں نے کامیاب طلبا و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو سماج کے خدمت کی ذمہداری ملی ہے۔ انہوں نے یونیورسیٹی اور چانسلر ڈاکٹر احمد اشفاق کریم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یونہورسیٹی کو ایک بڑی کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔ وزیر صحت نے اعلان کیا کہ آئندہ کچھ برسوں میں بہار میں 30 پرائیویٹ یونیورسٹیاں ہو جائیں گی۔

وزیر صحت نے کہا کہ حکومت صحت اور تعلیم کے شعبہ میں بہت کام کر رہی ہے۔ تمام یونیورسٹیوں کو ہر ممکن سہولت مہیا کرائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:دہلی یونیورسٹی: دین دیال اپادھیائے کالج کی کٹ آف لسٹ جاری

نائب وزیر اعلی تار کیشور پرساد نے یونیورسٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یوں ہی دیوالی نہیں منائی ہے، دیا رات بھر جلا ہے۔ انہوں نے چانسلر ڈاکٹر احمد اشفاق کریم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہار کو سوغات دیا ہے۔

یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر احمد اشفاق کریم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کامیاب طلبا کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کوشش کی ہے کہ یہاں آنے والے مریضوں کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام طرح کی جدید طبی سہولیات مہیا ہوں۔ انہوں نے وزیر اعلی نتیش کمار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس یونیور سٹی کو انہوں نے بہت سپورٹ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.