امت چاوڑہ نے احمد آباد میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومت کی ناکامی وزیر اعلیٰ بدلنے سے نہیں چھپ سکتی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں کورونا وائرس کی وجہ سے تین لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بی جے پی کی حکومت میں کسانوں کو متعدد مشکلات کا سامنا ہے اور وہ خودکشی کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Gujarat: بی جے پی قانون ساز اراکین کی میٹنگ آج
کانگریسی رہنما نے کہا کہ ریاست میں نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح انتہائی زیادہ ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ حال ہی میں جب بی جے پی نے ریاست میں ابھینندن یاترا شروع کیا تھا کہ اسی وقت اسے پتہ چل گیا تھا کہ روپانی کی وداعی طے ہے۔
یو این آئی