ETV Bharat / bharat

Gyanvapi Masjid Case گیان واپی معاملہ میں عدالت نے مسلم فریق پر جرمانہ عائد کیا

گیان واپی معاملے کی سماعت ایک بار پِھر ملتوی ہوگئی ہے۔ اب معاملے کی اگلی سماعت 22 اگست کو ہوگی۔ مسلم فریق کی جانب سے گیان واپی معاملے سے متعلق دستاویزات کے مطالعہ کے لیے وقت طلب کیے جانے پر عدالت نے 4 اگست کو سماعت کی اگلی تاریخ 18 اگست طے کی تھی اور آج سماعت کے وقت مسلم فریق نے مزید 10 دنوں کا وقت طلب کرلیا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

گیان واپی معاملہ میں عدالت نے مسلم فریق پر جرمانہ عائد کیا

author img

By

Published : Aug 18, 2022, 10:20 PM IST

وارانسی: گیان واپی معاملے کی سماعت کر رہے ڈسٹرکٹ جج نے انجمن انتظامیہ مساجد کمیٹی کو کیس کی تیاری کے لئے عدالت کی جانب سے دی گئی مہلت کے بعد مزید دس دن کا وقت طلب کرنے پر جمعرات کو اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جرمانہ عائد کیا اور کمیٹی کو آخری موقع دیا ہے۔ اب معاملے کی اگلی سماعت 22 اگست کو ہوگی۔ گیان واپی۔ سرنگار گوری معاملے کی جمعرات کو وارانسی ضلع عدالت میں سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران مسلم فریق کے وکیل ابھے ناتھ یادو کا گذشتہ دنوں انتقال کی وجہ سے 4 اگست کو عدالت سے نیا وکالت نامہ جمع کرانے کے لیے 15 دن کا وقت طلب کیا تھا۔

آج انجمن انتظامیہ مساجد کمیٹی نے دو وکلاء کا وکالت نامہ عدالت کے سامنے پیش کیا۔ جس میں ایڈوکیٹ شمیم احمد اور یوگیندر پرساد سنگھ عرف بابو کو اس مقدمے میں شامل کیا گیا ہے۔ مسجد انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے آج عدالت کی کاروائی شروع ہونے سے پہلے ہی حقائق کو سمجھنے اور ڈاکیومنٹیشن کے لئے مزید 10 دنوں کا وقت طلب کیا گیا۔ مسلم فریق نے عدالت کے سامنے اپنی دلیل رکھی کہ انجمن انتظامیہ مساجد کی جانب سے وکیل ابھے ناتھ یادو نے عدالت میں جرح کی تھی۔ اس کے بعد دوسرے فریق کے وکیلوں نے اپنے دلائل پیش کئے۔ اب توقع تھی کہ دفاعی وکیل اس کا جواب دیں گے اور ایڈوکیٹ ابھے ناتھ یادو اس کے لئے تیار تھے لیکن اچانک ان کا انتقال ہوگیا۔

مزید پڑھیں:۔ Gyanvapi Case Muslim Side Lawyer Demise: گیانواپی کیس میں مسلم فریق کے وکیل کا انتقال

مسلم فریق نے مزید کہا کہ ابھے ناتھ کے اچانک انتقال کی وجہ سے نئے وکیل یوگیند پرسادسنگھ اور شمیم احمد کا وکالت نامہ داخل کیا گیا ہے لیکن وہ فورا بحث کے لئے تیار نہیں ہیں۔ اس لئے عدالت کی کاروائی چلنا ممکن نہیں ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ آج سماعت کو ملتوی کردے اور آگے کی بحث کے لئے مزید 10 دنوں کا موقع فراہم کرے۔ اضافی وقت طلب کیے جانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پورے معاملے کی نگرانی سپریم کورٹ خود کر رہا ہے۔ اس لئے اس میں اتنا زیادہ تاخیر کرنا مناسب نہیں ہے۔ عدالت نے انجمن انتظامیہ مساجد کمیٹی پر 500 روپے کا جرمانہ عائد کیا اور سماعت کی اگلی تاریخ 22 اگست طے کردی۔

ہندو فریق کے وکیل مدن موہن یادو نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ جج اجے کمار وشویش نے یہ کہتے ہوئے اپنی برہمی کا اظہار کیا کہ معاملے سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہے اور اسے آٹھ ہفتوں میں فائنل کرنا ہے۔ عدالت نے انجمن انتظامیہ مساجد کمیٹی کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ آخری موقع فراہم کر رہی ہے اور کیس کو طول دینے کے پاداش میں 500 روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مسلم فریق کی جانب سے اس عرضی سے متعلق دستاویزات کے مطالعہ کے لیے وقت طلب کیے جانے پر عدالت نے 4 اگست کو سماعت کی اگلی تاریخ 18 اگست طے کی تھی اور آج سماعت کے وقت مسلم فریق نے مزید 10دنوں کا وقت طلب کر لیا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.