ETV Bharat / bharat

کانگریس پارٹی نے پنجاب میں نئی تاریخ رقم کی: قومی ترجمان - latest news on congress party

کانگریس محکمۂ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے پیر کے روز کہا کہ 'ان کی پارٹی نے پنجاب میں نئی تاریخ رقم کی ہے اور وہاں پہلے دلت نوجوان رہنما کو وزیراعلی بناکر پورے ملک کے دلت و محروم طبقات کے لوگوں میں نئی امید پیدا کی ہے۔

کانگریس پارٹی نے پنجاب میں نئی تاریخ رقم کی

author img

By

Published : Sep 20, 2021, 7:07 PM IST

کانگریس پارٹی کے ایک بیان کے مطابق ملک کے کسی بھی صوبے میں کوئی دلت وزیراعلی نہیں ہیں، لیکن پنجاب میں نوجوان دلت رہنما چرنجیت سنگھ چنی کو وزیراعلی بناکر کانگریس نے تاریخ رقم کی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی دلتوں، کمزوروں اور متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔

کانگریس پارٹی نے پنجاب میں نئی تاریخ رقم کی

کانگریس محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے پیر کے روز کہا کہ 'ان کی پارٹی نے پنجاب میں نئی تاریخ رقم کی ہے اور وہاں پہلے دلت نوجوان رہنما کو وزیراعلی بناکر پورے ملک کے دلت و محروم طبقات کے لوگوں میں نئی امید پیدا کی ہے۔ کانگریس نے یہ پہل کرکے دلتوں، متاثرین اور محرومین کو ان کا حصہ دیا ہے اور دلتوں اور محرومین کو ان کا حصہ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار دلت بیٹے کو موقع ملا ہے اور پارٹی ریاستی اسمبلی کے انتخابات ان کی قیادت میں لڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دلت کمیونٹی کے اس نوجوان وزیراعلی نے سب سے پہلے اپنے فیصلے میں کسان، دلت اور پسماندہ افراد کو پانی اور سیوریج کے بل معاف کردیئے ہیں۔ بجلی کے بل 200 یونٹ تک پہلے ہی معاف تھے لیکن اب وہاں ایک قدم آگے بڑھ کر نیا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: گجرات میں کانگریس کا مستقبل تاریک: اسد الدین اویسی

ترجمان نے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ان کی قیادت میں کانگریس نے بہتر کام کیا ہے اور انہیں اعتماد ہے کہ کنبہ میں چھوٹے چھوٹے اختلافات ہوتے رہتے ہیں لیکن وہ سینئر رہنما ہیں۔ امید ہے کہ کیپٹن امریندر سنگھ کا آشیرواد نوجوان وزیراعلی کو ملتا رہے گا۔

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.