ETV Bharat / bharat

Girls Bodies Recovered in Gaya: گیا میں دو بچیوں کی لاش ندی سے برآمد - ریت میں گردن تک دبی خاتون

ضلع گیا میں ایک خاتون کی آبروریزی کرکے اس کی دو بچیوں کو ندی میں پھینکنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مقامی لوگوں نے ندی کی ریت میں گردن تک دبی خاتون کو باہر نکالا جب کہ دونوں بچیوں کی لاشیں ندی سے برآمد ہوئی ہیں۔ Bodies Of Two Girls Recovered From The River

گیا میں دو بچیوں کی لاش ندی سے برآمد
گیا میں دو بچیوں کی لاش ندی سے برآمد
author img

By

Published : Aug 13, 2022, 10:39 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک خاتون کی عصمت دری اور اس کی بیٹیوں کو ندی میں پھینکنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مجرموں نے خاتون کو اس کی گردن تک مورہر ندی کے قریب ریت میں دفن کر دیا تھا۔ ہفتہ کو گاؤں والوں نے اسے باہر نکالا، جس کے بعد متاثرہ نے ساری روداد سنائی، جب کہ دیر شام کو متاثرہ خاتون کی دونوں بچیوں کی لاش ندی میں ملی ہے۔ پولیس نے دونوں بچیوں کی لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر تفتیش شروع کردی ہے۔ دراصل پورا معاملہ شیرگھاٹی کا ہے۔ ایک بچی کی عمر دو سال جب کہ دوسرے کی عمر ساڑھے تین سال ہے۔ متاثرہ خاتون کو خواتین پولیس اہلکاروں کے ساتھ طبی معائنے کے لیے ہسپتال بھیجا گیا ہے۔ Bodies Of Two Girls Recovered From The River

اس معاملے میں ایس ایچ او راج کشور سنگھ نے بتایا کہ پولیس اس واقعہ کو لے کر سنجیدہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون بار بار مختلف بیانات دے رہی ہے، جس سے پولیس کو جانچ میں پریشانی ہو رہی ہے۔ اطلاع کے مطابق مقامی لوگوں نے صبح ندی کے کنارے ریت میں ایک خاتون کو دبے ہوئے دیکھا، جس کے بعد مقامی لوگوں نے خاتون کو باہر نکالا۔ دوپہر بعد اسی خاتون کو مورہر ندی میں پل کے نیچے دو لڑکیوں کے پاس روتے ہوئے دیکھا گیا جس جگہ سے یہ خاتون ملی تھی وہاں سے تقریباً 8 سو میٹر کے فاصلہ اس کی بچیوں کی لاش ملی۔ ہلاک ہونے والی بچیوں کے جسم پر کسی قسم کے نشانات نہیں تھے۔ حالانکہ ان کا جسم پانی سے پھولا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:۔ Gang Rape in Delhi: نشہ آور چیز پلا کر لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی

خاتون نے بیان دیا ہے کہ جمعہ کو وہ اپنے بچیوں کے ساتھ شیرگھاٹی بازار گئی تھی۔ واپسی کے دوران کچھ لوگوں نے اس کی آبروریزی کی اور اس کے بعد بچیوں کو پل سے نیچے ندی میں پھینک دیا۔ وہیں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کی دو بیٹیاں تھیں۔ اس وجہ سے ان کے گھر میں جھگڑا رہتا تھا جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ خاتون نے خود ہی یہ واردات انجام دی ہوگا اور وہ اس طرح کی کہانی بنا رہی ہے جب کہ اس سلسلے میں تھانہ انچارج کا کہنا ہے کہ پولیس تمام پہلوں پر جانچ کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.