ETV Bharat / bharat

Piyush Goyal on Textile Manufacturers ٹیکسٹائل مینوفیکچررز کو بھی کپاس کی سپلائی پر توجہ دینی ہوگی، گوئل

author img

By

Published : Oct 28, 2022, 9:23 AM IST

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ 'گزشتہ سال ٹیکسٹائل کی برآمدات تقریباً 42 ارب امریکی ڈالر تھی، جبکہ اگلے 5 سے6 سال تک 100 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے کا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اس ہدف تک پہنچنے میں کامیاب ہو ں گے تو مجموعی طور پر گھریلو اور بین الاقوامی سطح پر اس شعبے کی اقتصادی مالیت 250 ارب امریکی ڈالر ہوگی۔' Piyush Goyal on Textile exports

ٹیکسٹائل مینوفیکچررز کو بھی کپاس کی سپلائی پر توجہ دینی ہوگی، گوئل
Piyush Goyal on Textile Manufacturers

نئی دہلی: ٹیکسٹائل صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور کامرس وصنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے بدھ کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے برآمدات کے فروغ سے متعلق کونسلوں کے اراکین کے ساتھ میٹنگ کے دوران کہا کہ ٹیکسٹائل مینوفیکچررز کواپنی مانگوں کو پورا کرنے کے لئے کپاس کے حصول کا کام شروع کرنا چاہئے۔ اس کے علاوہ کپاس کی صنعت سے جڑے ہر شخص کو کپاس کی دستیابی اور کپاس کی مصنوعات کی بہتر قیمتوں کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کے لیے ملنا چاہئے۔ Meeting on export promotion

اپیرل ایکسپورٹ پروموشن کونسل (چیئرمین، نریندر گوئنکا)، دی کاٹن ٹیکسٹائل ایکسپورٹ پروموشن کونسل (چیئرمین، سنیل پٹواری)، کارپٹ ایکسپورٹ پروموشن کونسل (چیئرمین،عمر حمید)، ایکسپورٹ پروموشن کونسل فار ہینڈی کرافٹ(ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، آر۔ ورما)، وغیرہ سمیت ٹیکسٹائل کی وزارت کے تحت تمام 11 ایکسپورٹ پروموشن کونسلوں کے سینئر نمائندوں کے ساتھ ورچوئل میٹنگ طلب کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ صنعتی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں یعنی بھارتی ٹیکسٹائل صنعتی کنفیڈریشن، تروپور ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور دی سدرن انڈیا ملز ایسوسی ایشن نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو مضبوط کرنے کے نئے خیالات پر بات چیت کرنے کے لیے دو روزہ میٹنگ کا انعقاد جائے ۔کم از کم 50 فیصد شرکاء نوجوان ہونے چاہئیں اور مکمل رابطے کے لئے کوالٹی کنٹرول آف انڈیا (کیو سی آئی)، کامرس، ڈی پی آئی آئی ٹی، فائنانس، بینکنگ ایکسپورٹ انشورنس کی شمولیت ہونی چاہئے تاکہ جامع موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: Textiles Export Crossed the $44 Billion: ٹیکسٹائل اور دستکاری کی برآمدات 44 بلین ڈالر سے زیادہ

مرکزی وزیر نے کہا کہ گزشتہ سال ٹیکسٹائل کی برآمدات تقریباً 42 ارب امریکی ڈالر تھی، جبکہ اگلے 5 سے6 سال تک 100 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے کا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اس ہدف تک پہنچنے میں کامیاب ہو ں گے تو مجموعی طور پر گھریلو اور بین الاقوامی سطح پر اس شعبے کی اقتصادی مالیت 250 ارب امریکی ڈالر ہوگی۔ گوئل نے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کی افسر محترمہ رچنا شاہ سےایکسپورٹ پروموشن کونسل کے نمائندوں کا تعارف کرایا۔ محترمہ رچنا شاہ ٹیکسٹائل کی وزارت کے موجوہ سکریٹری جناب یو پی۔ سنگھ کے 31 اکتوبر 2022 کو ریٹائرمنٹ کے بعد، یکم نومبر 2022 کو باضابطہ طور پر ٹیکسٹائل کی وزارت کی سکریٹری کے طور پر کام کاج سنبھالیں گی۔ انہوں نے محترمہ شاہ کو سورت، نوئیڈا، تروپور-کوئمبٹور اور دیگر جیسے ٹیکسٹائل کے مراکز کا دورہ کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ ان ہب کے آس پاس پی ایم متر کے تحت مجوزہ درخواستوں پر غور کرنے اور صنعت کے نمائندوں کی رائے درج کرنے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل مشن کے تحت فنڈز دستیاب ہیں اور اس کا استعمال نئے پروجیکٹوں میں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی صلاحیت کو جی-20 میں ظاہر کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وزیر خزانہ کے ذریعہ اعلان کردہ شاپنگ فیسٹیول میں صنعت کے نمائندوں کی شراکت داری کو بھی آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.