نئی دہلی: آج ہی کے دن ممبئی میں دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا۔ اس سیاہ دن کو یاد کرتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ دہشت گردی انسانیت کے لیے خطرہ ہے۔ آج جب ملک کے باشندے 26/11 کے متاثرین کو یاد کرتے ہیں تو دنیا بھارت کے ساتھ ہے۔ اس حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ Jaishankar on Terrorism
-
Terrorism threatens humanity. Today, on 26/11, the world joins India in remembering its victims. Those who planned and oversaw this attack must be brought to justice. We owe this to every victim of terrorism around the world: EAM Dr S Jaishankar
— ANI (@ANI) November 26, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
(Video: EAM)#MumbaiTerrorAttack pic.twitter.com/y9BTNqcnet
">Terrorism threatens humanity. Today, on 26/11, the world joins India in remembering its victims. Those who planned and oversaw this attack must be brought to justice. We owe this to every victim of terrorism around the world: EAM Dr S Jaishankar
— ANI (@ANI) November 26, 2022
(Video: EAM)#MumbaiTerrorAttack pic.twitter.com/y9BTNqcnetTerrorism threatens humanity. Today, on 26/11, the world joins India in remembering its victims. Those who planned and oversaw this attack must be brought to justice. We owe this to every victim of terrorism around the world: EAM Dr S Jaishankar
— ANI (@ANI) November 26, 2022
(Video: EAM)#MumbaiTerrorAttack pic.twitter.com/y9BTNqcnet
واضح رہے کہ ممبئی کے تاج ہوٹل پر 26/11 کے دلخراش دہشت گردانہ حملے میں کم از کم 166 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ گذشہ ماہ بھارت کی میزبانی میں دو روزہ انسداد دہشت گردی کمیٹی (سی ٹی سی) کی صدارت کی تھی۔ مذکورہ اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اس اعلامیہ میں میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہوں تک رسائی کا معاملہ ایک تشویشناک امر ہے۔ مذکورہ کمیٹی کے ارکان ممالک کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مکمل تعاون کرنا چاہیے۔ اعلامیے میں اس بات کو بھی اجاگر کیا گیا کہ دہشت گردی چاہیے وہ کسی بھی صورت میں ہو، دینا کے کسی ایک خطے کے لیے نہیں بلکہ تمام ممالک کے لیے پر خطر گنٹی سے کم نہیں ہے۔
یو این ایس سی کی خصوصی میٹنگ کے دوران، جے شنکر نے کہا کہ انسانیت کو درپیش سب سے بڑے خطرے سے نمٹنے کی بہترین کوششوں کے باوجود، دہشت گردی کا عالمی خطرہ بڑھ رہا ہے، خاص طور پر ایشیا اور افریقہ میں۔ دہشت گردی بدستور انسانیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں میں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس خطرے سے نمٹنے کے لیے بنیادی طور پر انسداد دہشت گردی پابندیوں کے ذریعے اقدامات کیے ہیں۔ اس نے ان ممالک کو مؤثر طریقے سے نوٹس دیا ہے جو دہشت گردی کی مالی معاونت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: