ایم وینکیا نائیڈو نے عالمی انسداد دہشت گردی ڈے کے موقع پر یہاں جمعہ کے روز جاری ایک پیغام میں کہا کہ، 'اس موقع پر ہمیں ان بے شمار محب وطنوں کو یاد کرنا چاہئے، جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کردیں۔'
ایم وینکیا نائیڈو نے کہا، 'یوم انسداد دہشت گردی کے موقع پر ہمیں اپنے ان بھائیوں اور بہنوں کو یاد کرنا چاہئے، جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف اپنے آپ کو قربان کردیا۔'
مزید پڑھیں:
اسرائیل ۔ فلسطین تنازع: تصادم آرائی کے بعد 11 ویں روز جنگ بندی کا اعلان
انہوں نے کہا کہ، ' دہشت گردی کی کوئی حد نہیں ہوتی۔ دہشت گردی ہر جگہ امن کے لئے خطرہ ہے۔ عالمی شہری کے طور پر ہم سبھی کو انسانیت کے لئے دہشت گردی کے خلاف مل کر ہاتھ ملانا چاہئے۔'
یو این آئی