ETV Bharat / bharat

Road Accident In Pilibhit: سڑک میں 10 افراد ہلاک، سات زخمی - پیلی بھیت میں خوفناک سڑک حادثہ

ضلع پیلی بھیت میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دیگر سات افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، زخمیوں میں دو حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

سڑک میں 10 افراد ہلاک، سات زخمی
سڑک میں 10 افراد ہلاک، سات زخمی
author img

By

Published : Jun 23, 2022, 9:49 AM IST

پیلی بھیت: ریاست اترپردیش کے پیلی بھیت ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں 10 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ دیگر سات افراد زخمی ہوئے۔ جمعرات کی صبح نیشنل ہائی وے 730 پر ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جہاں ایک پک اپ وین بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرا گئی، جس میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ اسی دوران 7 افراد زخمی ہوئے، جنہیں علاج کے لیے ضلع اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں دو کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ واقعہ گجرولا تھانہ علاقہ کے تحت ملامور کا ہے۔ جہاں ہریدوار سے نہا کر واپس آ رہے 17 عقیدت مندوں سے بھری ایک پک اپ وین بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔ جس میں آٹھ افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ اسی دوران نو افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو علاج کے لیے ضلع اسپتال پہنچایا۔ جہاں علاج کے دوران دیگر دو افراد کی موت ہو گئی۔ سات افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ اس کے ساتھ ہی ضلع اسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد دو لوگوں کو علاج کے لیے ہائر سینٹر ریفر کیا گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پیلی بھیت کے ضلع مجسٹریٹ پلکیت کھرے اور پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش پی بھاری پولیس فورس کے ساتھ ضلع اسپتال پہنچے۔ جہاں انتظامی عملہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو تسلی دینے میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Road Accident In Bareilly: سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.