ETV Bharat / bharat

KCR Announces Notification For 80,039 Govt Jobs: تلنگانہ میں سرکاری ملازمتوں پر تقرری کا اعلان - تلنگانہ اسمبلی میں 80،039 ملازمتوں پر تقرری کا اعلان

وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ کے ریاستی اسمبلی میں 80،039 ملازمتوں پر تقرری کے اعلان پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے شہر حیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی میں طلبہ نے جشن منایا۔ CM KCR Announces Notification for Govt Jobs

CM KCR Announces Notification for Govt Jobs
تلنگانہ میں سرکاری ملازمتوں پر تقرری کا اعلان
author img

By

Published : Mar 9, 2022, 1:03 PM IST

تلنگانہ میں 80،039 ملازمتوں پر تقرری کے لیے آج نوٹیفکیشن جاری کرنے وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ کے ریاستی اسمبلی میں اعلان پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے شہر حیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی میں طلبہ نے جشن منایا Students Celebrate at Osmania University۔

طلبا ریلی کی شکل میں عثمانیہ یونیورسٹی کے آرٹس کالج پہنچے، جہاں انہوں نے وزیراعلی کے اس اہم اعلان کا استقبال کیا اور جشن منایا۔ جشن منانے والوں میں ریاست کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کی طلبہ تنظیم ٹی آر ایس وی سے وابستہ ارکان بھی تھے، جن کا کہنا تھا کہ وزیراعلی نے بے روزگار نوجوانوں کے دیرینہ خواب کی تکمیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: CM KCR on Budget: بی جے پی حکومت کو اکھاڑ کے خلیجِ بنگال میں پھینک دینا چاہیے، کے سی آر

طلبا نے ان کے اس اعلان کو نیک فال قرار دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ طلبا کو اس اعلامیہ سے فائدہ پہنچے گا۔ ان طلبا نے وزیراعلی کے چندر شیکھرراؤ کی تصویر کے ساتھ ٹی آرایس اور وزیراعلی کے حق میں نعرے لگائے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.