آر جے ڈی اراکین اسمبلی کا اجلاس ختم - تیجسوی کی صدارت میں میٹنگ
بہار اسمبلی انتخابات 2020 میں شکست کے بعد تیجسوی یادو نے اراکین اسمبلی کا اجلاس طلب کیا۔ پٹنہ کے سرکلر روڈ پر واقع رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پر اجلاس میں پارٹی کے نو منتخب اراکین اسمبلی شرکت کی۔ اس موقع پر تیجسوی یادو کو قانون ساز اسمبلی کا رہنما منتخب کیا گیا۔
تیجسوی یادو کی رہائش گاہ پر اراکین اسمبلی کا اجلاس شروع
بہار میں این ڈی اے کو عظیم اتحاد نے سخت مقابلہ دیا، اس کے باوجود حکومت تشکیل دینے کے جادوئی اعداد و شمار سے پیچھے رہ گئے آر جے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو کی صدارت میں اراکین اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا، اس اجلاس میں تیجسوی یادو کو قانون ساز پارٹی کا رہنما منتخب کیا گیا۔
2020 کے اسمبلی انتخابات میں عظیم اتحاد نے 110 نشستیں حاصل کیں، جس میں اکیلے آر جے ڈی نے 75 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
اسی دوران اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم نے 5، ایل جے پی اور بی ایس پی کو ایک ایک نشست اور ایک نشست پر آزاد امیدوار نے جیت درج کی ہے۔
Last Updated : Nov 12, 2020, 1:24 PM IST