ETV Bharat / bharat

تیج پرتاپ یادو کا صدر جمہوریہ کے نام 'آزادی پتر'

author img

By

Published : Feb 12, 2021, 10:38 AM IST

Updated : Feb 12, 2021, 11:23 AM IST

تیج پرتاپ یادو نے اس خط کو 'آزادی پتر' کا نام دیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ جب تک ان کے والد کو رہا نہیں کیا جاتا یہ مہم جاری رہے گی۔

تیج پرتاپ کا صدر کے نام 'آزادی پتر'
تیج پرتاپ کا صدر کے نام 'آزادی پتر'

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے اور رکن اسمبلی تیج پرتاپ یادو نے جمعرات کو صدر رام ناتھ کووند کو 50 ہزار پوسٹ کارڈز ارسال کیے ہیں جس میں صدر سے بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو کو انسانی حقوق کی بیناد پر رہا کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

تیج پرتاپ یادو نے اس خط کو 'آزادی پتر' کہا ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جب تک ان کے والد کو رہا نہیں کیا جاتا یہ مہم جاری رہے گی۔

انہوں نے پٹنہ میں کہا 'ہم بہار اور پورے ملک بھر سے لالو جی سے محبت کرنے والوں کے لکھے ہوئے خطوط اکٹھا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک انہیں رہا نہیں کر دیا جاتا ہے، انہوں نے صدر سے ملاقات کا وقت بھی مانگا ہے۔'

جمعرات کو تیج پرتاپ 50 ہزار کے قریب پوسٹ کارڈز کے ساتھ پٹنہ کے جی پی او پہنچے اور تمام خطوط صدر کے نام ارسال کردیا۔

خیال رہے کہ آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو کی طبیعت خراب ہے اور وہ اس وقت دہلی کے اییمز میں زیر علاج ہیں۔

تیج پرتاپ یادو اپنے والد لالو پرساد یادو کی رہائی کے لیے مسلسل مہم چلا رہے ہیں۔

Last Updated : Feb 12, 2021, 11:23 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.