ETV Bharat / bharat

بلند شہر کی نابالغ لڑکی کا اغوا اور اجتماعی جنسی زیادتی - teenager gang raped after kidnapping in bulandshahr

بلند شہر کے دیہی علاقہ سے تعلق رکھنے والی ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے، متاثرہ رواں ماہ کی پانچ تاریخ کو لاپتہ ہوگئی ہے۔

imagve
author img

By

Published : Dec 31, 2020, 2:49 PM IST

اس واقعہ کے بعد لڑکی کے اہلخانہ نے کافی تلاش بسیار کی لیکن انھیں ان کے ہاتھ صرف مایوسی آئی۔ متاثرہ نے ملزموں سے کسی طرح سے بچ کر اپنے اہلخانہ کو فون کیا جس کے بعد لڑکی کو گھر واپس لایا گیا۔

نابالغ لڑکی اپنے اہلخانہ کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچی اور گاؤں کے ہی دو لڑکوں کے خلاف کیس درج کرایا۔

متاثرہ نے اپنی تحریری شکایت میں کہا ہے کہ ملزمین نے پہلے اس کا اغوا کیا اور پھر اسے کار کے ذریعے نوئیڈا لے گئے اور وہاں کئی دن تک اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ دونوں فریقوں کا تعلق مختلف الگ الگ برادری سے ہے، فی الحال پولیس نے ملزم کے خلاف شکایت درج کرلی ہے۔

بلند شہر کے ایس پی سنتوش کمار سنگھ نے بتایا کہ 5 دسمبر کو کوتوالی دیہات تھانہ علاقے کے نوادا گاؤں کی ایک نابالغ لڑکی گائوں کے ہی ایک لڑکے کے ساتھ عشقیہ تعلقات میں نوئیڈا گئی تھی اور تقریبا 20 دن بعد 26 تاریخ کو ملزم کے والد ؎ بچی کو گاؤں لے آئے اور اسے اس کے اہلخانہ کے سپرد کردیا۔

نابالغ لڑکی کے ساتھ اجمتماعی جنسی زیادتی

اس کے بعد دو دنوں تک ان لوگوں کے درمیان آپس میں پنچایت ہوئی لیکن پولیس کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی لیکن بدھ کے روز متاثرہ پولیس اسٹیشن پہنچی اور اپنے والد کے ساتھ مل کر تحریر کی بنیاد پر فرد جرم درج کروائی۔

ایس پی کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ زیادتی کا معاملہ نہیں ہے بلکہ دونوں کے اتفاق پر ہی وہ نوئیڈا گئے تھے چونکہ لڑکی نابالغ ہے اس لیے اس کا کوئی معنی نہیں ہے۔ فرد جرم درج کی گئی ہے جس پر ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.