ETV Bharat / bharat

آج سے ٹیکہ اتسو کی شروعات، زیادہ سے زیادہ افراد کی ٹیکہ کاری کا ہدف - اردو نیوز

آج سے ملک میں 'ٹیکہ اتسو' کا اہتمام کیا جائے گا۔ یہ اتسو 11 سے 14 اپریل تک جاری رہے گا جس میں زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو ٹیکہ لگایا جائے گا۔

vaccination
ٹیکہ اتسو
author img

By

Published : Apr 11, 2021, 9:37 AM IST

کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات روزانہ نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایت پر 11 اپریل سے 14 اپریل تک ملک میں ٹیکہ اتسو کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس کا مقصد زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگانا ہے۔

ٹیکہ اتسو کے دوران اترپردیش اور بہار جیسی متعدد ریاستیں مستحق افراد سے ٹیکہ لگوانے کی اپیل کر رہی ہیں۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی لوگوں سے ٹیکہ اتسو کے دوران بڑی تعداد میں ٹیکہ لگوانے کی اپیل کی ہے۔

مرکزی وزارت صحت نے سنیچر کے روز کہا کہ بھارت نے 85 دنوں میں 10 کروڑ ویکسین لگائے ہیں اور دنیا کا تیز ترین ویکسینیشن مہم چلانے والا ملک بن گیا ہے۔

وزارت نے کہا کہ امریکہ کو ویکسین کی 10 کروڑ خوراک دینے میں 89 دن لگے، جبکہ چین کو اس کام میں 102 دن لگے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے بھی ایک چارٹ ٹویٹ کیا جس میں بھارت میں تیز ترین ویکسینیشن دکھائی گئی ہے اور اسے صحتمند اور کووڈ فری بھارت کے لئے ایک اچھی کوشش قرار دی ہے۔

کووڈ۔19 کی صورتحال اور ٹیکہ کاری مہم کی جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ کے ساتھ جائزے کے دوران وزیر اعظم مودی نے ان سے اپیل کی تھی کہ ان سبھی لوگوں کی ٹیکہ کاری پر توجہ کریں جو 45 برس سے زائد کے عمر ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بعض اوقات ماحول کو تبدیل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ جیوتیبا پھولے کی جینتی 11 اپریل کو ہے اور 14 اپریل کو بابا صاحب کی جینتی ہے۔

کیا ہم ٹیکہ اتسو کا انعقاد کر سکتے ہیں اور ٹیکہ اتسو کا ماحول بنا سکتے ہیں؟

وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ ہمیں خاص مہم کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو ٹیکہ کاری کرنا چاہیئے اور اس کی بربادی بالکل نہیں ہو، اس پر غور کرنا چاہیئے۔

ٹیکہ اتسو کے دوران اگر چار دنوں میں ویکسین کی بربادی نہیں ہوئی تو اس سے ہماری ٹیکہ کاری کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:

شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب 20 اپریل کو، وسیم رضوی کا نام بھی شامل

جہاں کچھ ریاستوں نے ویکسین کی فراہمی میں قلت کا مسئلہ اٹھایا ہے وہیں مرکز نے کہا ہے کہ تمام ریاستوں کو ویکسین کافی تعداد میں فراہم کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.