آخری بلے باز کےطور پر محمد سمیع ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے حالانکہ ٹیم انڈیا آل آؤٹ نہیں ہوئی لیکن سمیع کے زخمی ہوتے ہی ٹیم انڈیا کی اننگ بھی اختتام پذیر ہوگئی۔
دوسری اننگ میں ٹیم انڈیا کا کوئی بھی بلے باز میزبان ٹیم کے گیندباز کا مقابلہ نہیں کر سکا۔ مسلسل وقفے کے دوران ٹیم انڈیا کے بلے باز آؤٹ ہوتے رہے۔ پرتھوی شا کی شکل میں ٹیم انڈیا کا پہلا وکٹ محض سات رنوں کے اسکور پر گرا۔ اس کے بعد تو یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے رہے۔
پرتھوی پہلی اننگ میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے اور دوسری اننگ میں انہوں نے مایوس کیا۔ اس کے ساتھ اور دیگر سلامی بلے باز مینک اگروال بھی کچھ خاص نہیں کر سکے اور وہ بھی محض نو رن بنا کر پویلئین واپس چلے گئے۔
اب پاری سنبھالنے کی ذمہ داری کپتان وراٹ کوہلی پر تھی لیکن انہوں نے بھی کچھ خاص بلے بازی کا مظاہرہ نہیں کیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنس نے چار جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے پانچ وکٹ حاصل کیے۔