ٹیم انڈیا ون ڈے اور ٹیسٹ کے دورے کے لیے جمعرات کے روز شام جنوبی افریقہ پہنچ گئی India tour of South Africa۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ Board of Control for Cricket in India نے ٹوئٹر پر ٹیم کی جنوبی افریقہ پہنچنے کی تصاویر BCCI posts pictures شیئر کیں۔
ہندوستانی ٹیم یہاں میزبان جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز ODI and Test series کھیلے گی۔ دورے کا آغاز 26 دسمبر سے سنچورین میں پہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک جوہانسبرگ، جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 11 سے 15 جنوری تک کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔
ٹیسٹ ٹیم کی قیادت وراٹ کوہلی کریں گے جبکہ روہت شرما کی غیر موجودگی میں ون ڈے ٹیم کی قیادت نائب کپتان لوکیش راہل سنبھالیں گے۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری کو پرل گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ بھی یہاں 21 کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 23 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقی ممالک میں کورونا کی ایک نئی اور خطرناک شکل اومیکرون کے خطرے کے باوجود بی سی سی آئی نے دورہ جاری رکھا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میچز جو پہلے کھیلے جانے تھے تاہم انہیں اس دورے سے ہٹا دیا گیا ہے جو اگلے سال مناسب وقت پر کھیلے جائیں گے۔
یو این آئی