آسٹریلیا کے خلاف چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے دو میچوں کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ روہت شرما ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ ساتھ ہی رویندر جڈیجہ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ایشان کشن کو بھی پہلی بار بطور وکٹ کیپر ٹیسٹ ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ ساتھ ہی سوریہ کمار یادو کو بھی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹیسٹ سیریز کے علاوہ بی سی سی آئی نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں روہت شرما جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہاردک پانڈیا کپتانی کریں گے۔ ویرات کوہلی، روہت شرما جیسے کھلاڑیوں کو ٹی 20 سیریز کے لیے شامل نہیں کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ کے لیے ہندوستانی ٹیم: روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہول (نائب کپتان)، شبمن گل، پجارا، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایس بھرت (وکٹ)، ایشان کشن (وکٹ)، آر۔ اشون، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، رویندر جڈیجہ (فٹنس پر منحصر ہے)، محمد شامی، محمد سراج، امیش یادو، جے دیو انادکت، سوریہ کمار یادو۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ایشان کشن، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، سوریہ کمار یادو، کے ایس بھرت (وکٹ)، ہاردک پانڈیا (وی سی)، واشنگٹن سندر، شہباز احمد، شاردول ٹھاکر ، یوزویندر چہل، کلدیپ یادیو، محمد۔ شامی، محمد۔ سراج،عمران ملک۔
مزید پڑھیں:Rohit Sharma on Bumrah بمراہ کا کریئر ورلڈ کپ سے زیادہ اہم