ETV Bharat / bharat

سرکاری ایئر لائن ایئر انڈیا کو ٹاٹا گروپ نے خریدا

ایئرانڈیا کی فروخت کے عمل میں ٹاٹا گروپ نے سب سے زیادہ قیمت لگا کر بڈ جیت لی ہے۔ ٹاٹا گروپ اور اسپائس جیٹ نے ایئر انڈیا کے لیے بولی لگائی تھی۔

سرکاری ایئر: لائن ایئر انڈیا کو ٹاٹا گروپ نے خریدا

author img

By

Published : Oct 1, 2021, 12:00 PM IST

Updated : Oct 1, 2021, 2:24 PM IST

سرکاری ایئر لائن ایئر انڈیا کو ٹاٹا گروپ نے خرید لیا ہے۔ ایئر انڈیا کی فروخت کے عمل میں ٹاٹا گروپ نے سب سے زیادہ قیمت لگا کر بڈ جیت لی ہے۔ ٹاٹا گروپ اور اسپائس جیٹ نے ایئر انڈیا کے لیے بولی لگائی تھی۔

یہ دوسرا موقع ہے جب حکومت ایئر انڈیا میں اپنا حصہ فروخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس سے قبل 2018 میں حکومت نے کمپنی میں 76 فیصد حصہ فروخت کرنے کی کوشش کی تھی لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں: سوچھ بھارت مشن-اربن 2.0: وزیر اعظم مودی آج کریں گے لانچ

واضح رہے کہ حکومت نے ایئر انڈیا کے لیے فائیننشیل بڈز طلب کی تھی۔ حکومت اس مالی سال میں سرکاری ایئر لائن کی نجکاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ حکومت کے ڈس انویسٹمنٹ پروگرام کا بھی حصہ ہے۔

بتا دیں کہ ٹاٹا گروپ نے اکتوبر 1932 میں ٹاٹا ایئر لائن کے نام سے ایئر لائن کو تشکیل دیا تھا، جسے حکومت نے 1953 میں نجکاری سے پبلک سیکٹر میں شامل کیا تھا۔

Last Updated : Oct 1, 2021, 2:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.