ETV Bharat / bharat

''دھماکہ میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دیا جائے'' - غلام محمد وانی کے گھر میں دھماکا

پولیس افسر نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت کی تحقیقات کی جا رہی ہے اور "ایسا لگتا ہے کہ اس میں عسکریت پسندی سے متعلق کوئی زاویہ نہیں ہے۔"

blast
blast
author img

By

Published : Sep 18, 2021, 9:29 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ کے ترات پورہ رام ہال علاقے میں جمعرات کی شام ایک پراسرار دھماکے میں ایک کمسن بچی کی موت ہوگئی جبکہ ایک ہی خاندان کے دیگر پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

blast

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت کی تحقیقات کی جا رہی ہے اور "ایسا لگتا ہے کہ اس میں عسکریت پسندی سے متعلق کوئی زاویہ نہیں ہے۔"

انہوں نے کہا کہ مزید تحقیقات جاری ہے۔ آج ڈپٹی کمشنر کپواڑہ امام الدین کمانڈر 7 سیٹور، ایس ایس پی ہندواڑہ اور اے ایس پی ہندواڑہ نے متوفی خاندان کے گھر کا دورہ کیا۔ دریں اثنا مقامی انتظامیہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مرنے والے خاندان کو معاوضہ دے کیونکہ وہ غریب ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ غلام محمد وانی کے گھر میں ایک دھماکا ہوا، جس سے ان کی 17 سالہ بیٹی شبنم بانو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ خاندان کے دیگر پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں غلام محمد وانی (45) اور ان کی بیوی راجہ بیگم (38)، والدہ جنتی بیگم (70)، بیٹی رفعت (17) اور مختی بیگم (34) شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ ہندواڑہ میں پراسرار دھماکہ، سترہ سالہ لڑکی ہلاک، پانچ دیگر زخمی

خاندان کے کچھ افراد مبینہ طور پر کچرے (سکریپ) کا کاروبار کرتے ہیں اور کچرے کے ساتھ کچھ دھماکہ خیز مواد لائے جانے کے امکان پر تفتیش جاری ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.