چنئی: تمل ناڈو حکومت نے بدھ کو مرکز سے سفارش کی ہے کہ وہ کوئمبٹور کار دھماکے کی جانچ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کو سونپے۔ اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کی مشتبہ شخص جمیشا مبین اتوار کو علی الصبح حملے میں ماری گئی۔ Coimbatore Blast Case
این آئی اے جانچ کی سفارش کرنے کا فیصلہ ریاستی سکریٹریٹ میں وزیراعلی ایم کے اسٹالن کی صدارت میں ہوئی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کیا گیا۔ اس دوران ریاستی پولیس کی جانب سے تحقیقات کی موجودہ صورتحال اور دھماکے کے بعد بچاؤ اور حفاظت کے لیے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Coimbatore Car Blast Case کوئمبٹور کار دھماکہ معاملے میں پانچ گرفتار
یو این آئی