ETV Bharat / bharat

Bihar Migrant Labourer Found Dead تمل ناڈو میں بہار کے مہاجر مزدور کی پراسرار موت - تمل ناڈو اردو نیوز

تمل ناڈو کے سلیم ضلع میں بہار کا ایک 40 سالہ مزدور پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا ہے۔ چند روز قبل تمل ناڈو ریاست میں ہی بہار مزدرو کے ساتھ مارپیٹ کا ایک فیک ویڈیو وائرل ہوا تھا، جس پر کافی زیادہ سیاسی ہنگامہ آرائی کی گئی اور ریاست میں مہاجر مزدورں کے تحفظ کا یقین بھی دلایا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 17, 2023, 12:45 PM IST

سلیم: تمل ناڈو میں شمالی بھارت کے مزدوروں پر 'حملوں' کی جھوٹی خبروں کے درمیان، بہار سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور کی لاش جمعرات کو جنوبی بھارت کی ریاست تمل ناڈو کے سیلم ضلع کے سیوائی پیٹ علاقے کے قریب نرسمہا چیٹی روڈ کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ مزدور کی لاش کو راہگیروں نے دیکھا جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر اننادھانا پٹی پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ متوفی کی شناخت بہار کے رہنے والے تھوراج انصاری (41) کے طور پر کی گئی ہے۔

تھوراج انصاری سلیم سیوائی پیٹائی علاقے میں ایک پرائیویٹ دال مل میں کام کرتا تھا۔ پولیس نے اس کے ساتھیوں کے حوالے سے بتایا کہ انصاری گزشتہ دو دنوں سے دال مل میں غیر حاضر تھا۔ پولیس نے کہا کہ تھوراج انصاری نشے کا عادی تھا، جس کی وجہ سے اس کا کام بھی متاثر ہورہا تھا۔ پولیس نے کہا کہ انہوں نے پایا کہ تھوراج انصاری کے جسم کے کچھ حصوں پر زخم ہیں اور پوسٹ مارٹم کے دوران پیتھالوجسٹ اس کا تجزیہ کریں گے۔ فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ پولیس نے کہا کہ قتل کے امکان کو مسترد نہیں کیا ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد سب واضح ہو جائے گا ۔ پولیس اس معاملے میں اس کے ساتھی کارکنوں اور دال مل کے مالکان سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ تفتیشی ٹیم نے اس کا موبائل فون اور لاش کے قریب سے موجود دیگر اشیاء کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Migrant Laborers Attack in Tamil Nadu تمل ناڈو میں مہاجر مزدوروں پر حملے کا ویڈیو فرضی، بہار کی تحقیقاتی ٹیم کا انکشاف

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.