ETV Bharat / bharat

Tamil Nadu Assembly تمل ناڈو اسمبلی میں لیجنڈری فٹبالر پیلے کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

تمل ناڈو کی قانون ساز اسمبلی میں تمل اسکالرز نیڈونچیزیان اور اووائی نٹراجن اور نامور شخصیات بشمول فلم اسکرین رائٹر اور ڈائیلاگ رائٹر ارور داس سمیت فٹ بال لیجنڈ پیلے کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔Tribute to legendary footballer Pele

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 10, 2023, 4:01 PM IST

چنئی: تمل ناڈو کی قانون ساز اسمبلی کو فٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی سمیت مختلف پارٹیوں کے آنجہانی لیڈروں کے لیے تعزیتی قراردادیں منظور کرنے کے بعد منگل کو دن بھر کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ آج اسمبلی میں ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے فوراً بعد اسپیکر ایم اپاؤ نے ایروڈ کی نمائندگی کرنے والے کانگریس ایم ایل اے تھروماہن ایورا کے علاوہ سابق اراکین اسمبلی اور دیگر معزز لوگوں کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے تحریک پڑھ کر سنائی۔ اس کے علاوہ ہاؤس نے تمل اسکالرز نیڈونچیزیان اور اووائی نٹراجن اور نامور شخصیات بشمول فلم اسکرین رائٹر اور ڈائیلاگ رائٹر ارور داس، معروف فنکار اور مصنف منوہر دیوداس، ڈی ایم کے کے سابق ایم پی اور ریاستی اقلیتی کمیشن کے وائس چیئرمین ڈاکٹر مستان اور فٹ بال لیجنڈ پیلے شامل ہیں۔ Pays Tributes to Legendary Footballer Pele In TN Assembly

پیلے کی موت پر تعزیتی ریفرنس بھی پاس کیا گیا۔ایوان میں آنجہانی کی آتما کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ جس کے بعد اسپیکر نے ایوان کی کارروائی کل تک ملتوی کر دی۔ نئے سال کا یہ پہلا اجلاس جو پیر کو گورنر کے خطاب سے شروع ہوا تھا، 13 جنوری تک جاری رہے گا۔ دریں اثنا، 11، 12 اور 13 جنوری کو گورنر کے شکریہ کی تحریک پر بحث ہوگی اور بحث کا اختتام قائد حزب اختلاف ایڈاپڈی کے پلانی سوامی کریں گے اور چیف منسٹر ایم کے اسٹالن اس کا جواب دیں گے۔

اگر ایوان میں کوئی بل پیش کیا جاتا ہے تو اسے آخری دن منظور کر لیا جائے گا۔ گزشتہ روز جب 2023 کا پہلا اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں ہنگامہ آرائی کے مناظر تھے اور گورنر خطاب کے دوران پوری تقریر نہ پڑھ سکے۔ وزیراعلیٰ نے تقریر کے چھوڑے گئے حصوں کو اسمبلی کے ریکارڈ پر رکھنے کی تحریک پیش کی۔ گورنر قومی ترانہ گانے کا انتظار کیے بغیر ایوان سے چلے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Football Legend Pele Death برازیل کی سب سے بڑی بندرگاہ کا نام فٹبالر پیلے کے نام سے جانا جائے گا

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.