مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ہندی زبان پر دیے گئے بیان پر مقبول موسیقار اور آسکر ایوارڈ یافتہ اے آر رحمان نے کہا کہ 'تمل ایک لنک زبان ہے'۔ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (CII) کی جانب سے اتوار کو چنئی کے نندمبکم میں ساؤتھ انڈیا میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں اے آر رحمان کو آئیکون ایوارڈ سے نوازا گیا۔ امت شاہ کی جانب سے ہندی زبان پر کیے گئے تبصرے پر ایک نامہ نگار نے موسیقار سے سوال کیا، جس کے جواب میں اے آر رحمان نےکہا کہ ' تمل ایک لنک لینگویج ہے'۔ AR Rahman response to Amit shah's Comment
امت شاہ نے کہا تھا کہ ' ہندی کو انگریزی زبان کے متبادل کے طور پر قبول کیا جانا چاہیے۔ امت شاہ کے اس تبصرے کے بعد اے آر رحمان نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔ اس تصویر میں لکھا تھا 'تمیشنانگو' جو تمل زبان کو وقف کیا گیا گانا ہے۔ تصویر کے نیچے ایک مصرعہ بھی ہے، جو مشہور تمل شاعر بھارتیداسن کی نظم کا مصرعہ ہے۔ اس کا مطلبہ ہے کہ تمل زبان لوگوں کے وجود کی جڑ ہے۔
واضح رہے کہ امیت شاہ نے جمعرات کو کہا تھا کہ مقامی زبانوں کے بجائے ہندی کو انگریزی کے متبادل کے طور پر قبول کیا جانا چاہیے۔ شاہ نے پارلیمانی کمیٹی برائے سرکاری زبان کی 37ویں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت چلانے کا ذریعہ سرکاری زبان ہے اور اس سے ہندی کی اہمیت یقینی طور پر بڑھے گی۔