ETV Bharat / bharat

Farmers Protest In Noida: کسانوں اور نوئیدا اتھارٹی کے درمیان مذاکرات پھر ناکام

author img

By

Published : Dec 7, 2021, 5:10 PM IST

نوئیڈا اتھارٹی اور کسانوں کے درمیان میٹنگ Talks Between Farmers and Noida Authority تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ جس سے ناراض کسانوں نے پیر کو اتھارٹی کے گرد مکمل ناکہ بندی کا اعلان کیا ہے۔ کسانوں نے اسے 'مکمل لاک ڈاؤن' کا نام دیا ہے۔ یہ اتھارٹی اور کسانوں Farmers Against Noida Authority کے درمیان بات چیت کا 10واں دور تھا۔

Farmers Protest In Noida: کسانوں اور اتھارٹی کے درمیان مذاکرات پھر ناکام

ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا اتھارٹی کے تمام گیٹوں Farmers Protest in Noida پر کسانوں کا قبضہ برقرار ہے۔ دراصل نوئیڈا اتھارٹی کے باہر اپنے مختلف مطالبات کو لے کر دھرنے پر بیٹھے۔ کسانوں کی گوتم بدھ یونیورسٹی میں نوئیڈا اتھارٹی کے چیئرمین اور انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کمشنر سنجیو متل Industrial Development Commissioner کے ساتھ میٹنگ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی۔

لیکن اتھارٹی کے ذمہ داران اپنی ضد پر اڑے رہے، جس کے باعث بالآخر کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ ناراض کسانوں نے پیر کو اتھارٹی کے گرد مکمل ناکہ بندی کا اعلان کیا ہے۔ بھارتیہ کسان پریشد Bhartiya Kisan Parishad کی قیادت میں نوئیڈا اتھارٹی Noida Authority پر کسانوں کی ہڑتال 95 ویں روز بھی جاری رہی۔

یہ اتھارٹی اور کسانوں کے درمیان بات چیت کا 10واں دور تھا۔ بھارتیہ کسان پریشد کے لیڈر سکھویر خلیفہ نے چیئرمین کے سامنے ایک بار پھر 6 مطالبات دہرائے۔ کسانوں اور مزدوروں کی آبادی کا بندوبست، 64.7 فیصد اضافی معاوضے کے ساتھ 10 فیصد پلاٹ، دیہی علاقوں میں بلڈنگ رولز کی منسوخی، پانچ فیصد پلاٹ پر کمرشل سرگرمیوں کی اجازت، آبائی اور غیر آبائی کا امتیاز ختم کرنا اور تمام دیہات کی ہمہ گیر ترقی شامل رہے۔

وہیں بات چیت کے دوران کچھ مطالبات پر اتفاق ہوتا نظر آیا تاہم عہدیداروں نے 10 فیصد پلاٹوں کا معاملہ حکومت کو بھیجنے کی دلیل دی لیکن کسان اس تجویز کو اتھارٹی بورڈ Board of Authority میں پاس کرنے کے مطالبہ کر رہے تھے۔ چیئرمین سنجیو متل نے گورننس کا معاملہ بتاتے ہوئے اس سے اتفاق نہیں کیا اور اپنی ضد پر اڑے رہے۔ نوئیڈا اتھارٹی Noida Authority اور کسانوں کے درمیان کوئی معاہدہ طے نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: Case Registered Against Farmers: کسانوں کے خلاف پھر مقدمہ، خواتین نے نوئیڈا اتھارٹی گیٹ پر کھانا پکایا

میٹنگ میں اتھارٹی کی سی ای او ریتو مہیشوری، گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کے سی ای او نریندر بھوشن، نوئیڈا کے اے سی ای او پروین مشرا، او ایس ڈی اندو پرکاش، ایس ڈی ایم ونیت مشرا اور دیگر افسران موجود رہے۔ ساتھ ہی کسانوں کے وفد میں سریندر پردھان، سدھیر چوہان، پرمود تیاگی، راجندر یادو، ایڈوکیٹ سچن، اشوک چوہان شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.