ETV Bharat / bharat

World Cup T20: نیوزی لینڈ کی جیت کے بعد بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 میں اتوار کے روز شیخ زائد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان اور بھارت کا سفر یہیں پر ختم ہوگیا۔

نیوزی لینڈ کی جیت کے بعد بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر

author img

By

Published : Nov 7, 2021, 7:42 PM IST

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 میں اتوار کو نیوزی لینڈ نے افغانستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی بھارت کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں بھی ختم ہوگئیں۔

ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے افغانستان نے 20 اوور میں 8 وکٹوں پر 124 رنز بنائے۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ہدف 18.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

ٹیم کی جانب سے کپتان کین ولیمسن اور ڈیون کانوے نے 56 گیندوں میں 68 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کو فتح دلائی۔

یہ بھی پڑھیں: T20 World Cup 2021: جیت کے بعد بھی جنوبی افریقہ سیمی فائنل سے باہر

جیت کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.