ETV Bharat / bharat

مالیگاؤں میں دیویانگ سوسائٹی کا لاک ڈاؤن کے خلاف علامتی احتجاج

دیویانگ سوسائٹی کے صدر مدثر رضا نے حکومت کے فیصلہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے لاک ڈاؤن کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

مالیگاؤں میں دیویانگ سوسائٹی کا لاک ڈاؤن کے خلاف علامتی احتجاج
مالیگاؤں میں دیویانگ سوسائٹی کا لاک ڈاؤن کے خلاف علامتی احتجاج
author img

By

Published : Apr 14, 2021, 3:43 PM IST

مہاراشٹرا میں کورونا کے کیسز میں اضافے کے سبب حکومت نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا جس کے بعد عوام سڑکوں پر آ گئے ہیں۔ مالیگاؤں میں سیاسی، سماجی اور ملی تنظیموں نے لاک ڈاؤن کی سخت مخالفت کی اور احتجاج درج کروایا ہے۔

اس تعلق سے شہر کی ایک فعال تنظیم دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نے بھی لاک ڈاؤن کے خلاف علامتی احتجاج کیا۔

مالیگاؤں میں دیویانگ سوسائٹی کا لاک ڈاؤن کے خلاف علامتی احتجاج

دیویانگ سوسائٹی جہاں شہر کے معذوروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے وہیں، شہر کی ملی تنظیموں کے ساتھ اپنا احتجاج بھی درج کرواتی رہی ہے۔

مالیگاؤں میں مکمل لاک ڈاؤن کے دوران صرف ایمرجنسی و ضروری خدمات جاری رکھنے کے اعلان کے بعد دیویانگ سوسائٹی کے صدر مدثر رضا نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریبوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایسے حالات میں جہاں ہاتھ پاؤں سے سلامت ایک اچھا خاصا انسان ہے وہ بھی پریشان ہے تو ایک معذور شخص کا کیا حال ہوگا۔ اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ ان پریشانیوں کو ذہن میں رکھ کر لاک ڈاؤن جیسے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

انہوں نے بتایا کہ اس علامتی احتجاج میں سوسائٹی کی ورکنگ کمیٹی کے تمام ممبران ہاتھوں میں فائل لے کر حکومت کو یہ بتانا چاہیے ہیں کہ ان کے مطالبات صرف بھارت ہی نہیں بلکہ اقوام متحدہ تک پہنچائے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.