ETV Bharat / bharat

'پی ایف آئی کی مخالفت درست نہیں ہے'

ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع درگاہ اجمیر شریف کے گدی نشین سید سرورچشتی کا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، جس میں انھوں پاپولر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف آئی) کی حمایت کی ہے۔

author img

By

Published : Nov 26, 2020, 4:28 PM IST

syed sarwar chishti attack on all india sufi board
سید سرور چشتی

انھوں نے کہا کہ ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں اور اس کے رہنماؤں کے ذریعے مسلمانوں کو بد نام کیا جا رہا ہے۔

سید سرور چشتی

صوفی خانقاہ سے جڑے کچھ لوگ وقت یزید سے بیت کر رہے ہیں، ایسے میں تصوف اور صوفی ازم کا اصل معنی ہی کو بدلہ جا رہا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہا ہے۔

سرور چشتی نے اس ویڈیو میں واضح کیا ہے کی ملک کی صوفی خانقاہ میں بیٹھے لوگ صوفیا و مشائخ بورڈ کے نام سے تنظیم بنا کر ایسی سیاسی پارٹی اور اس کے رہنما سے بیت کر رہے ہیں جو خدمت خلق کر رہی مسلم تنظیموں کے خلاف ہیں۔

چشتی کا الزام ہے کی ایس ڈی پی آئی، جمعیت علمائے ہند، جماعت اسلامی ہند اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا جیسی تنظیم مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرتی ہیں۔

علماء مشائخ کے نام پر سجادہ نشین تنظیم کے بینر پر ان تمام تنظیموں کی مخالفت کی جا رہی ہے جب کہ صوفی اور خانقاہوں سے غریبوں، مفلسوں اور انسانیت کے حق میں آواز بلند کی جانی چاہیے۔

سید سرور چشتی نے کہا کہ صوفیزم کے بانی حضرت مولا علی شیر خدا کرم اللہ تعالی وجہہ الکریم ہیں، جن کی اولاد حضرت خواجہ معین الدین چشتی رضی اللہ تعالی عنہ ہے۔

مزید پڑھیں:احمد پٹیل کو اجمیر کے خادم سید سرور چشتی کا خراج عقیدت

یہاں سے آج بھی انسانیت بھائی چارہ اور قومی یکجہتی کا پیغام دیا جا رہا ہے، اصل میں اسی کو ہی صوفیزم تصوف کہا جاتا ہے۔

انھوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اگر کوئی پی ایف آئی اور اس کی سیاسی جماعت ایس ڈی پی آئی کی مخالفت کرتا ہے تو ہم اسے مسلم دشمن مانتے ہیں۔

خیال رہے کہ سید سرور چشتی کا یہ بیان آل انڈیا صوفی بورڈ کی جانب سے پی ایف آئی کے خلاف دیے گئے متنازعہ بیان کے بعد آیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.