ETV Bharat / bharat

Fifty Hour Protest Against Suspension: پارلیمنٹ ہاؤس میں معطل ارکان پارلیمان نے مچھر دانی میں گزاری رات - پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں پچاس گھنٹے کا احتجاج

راجیہ سبھا سے معطل اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلیمان پارلیمنٹ احاطے میں گاندھی مجسمہ کے سامنے حکومت کے خلاف 50 گھنٹے تک احتجاج کر رہے ہیں۔ بدھ کی صبح گیارہ بجے شروع ہونے والا احتجاج جمعرات کی رات بھی جاری رہا۔ مچھروں سے پریشان ارکان پارلیمان نے مچھر دانی لگا کر نیند پوری کی۔ Fifty Hour Protest in Parliament House Complex

معطل ارکان پارلیمان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں مچھر دانی میں گزاری رات

author img

By

Published : Jul 29, 2022, 9:49 AM IST

مانسون سیشن 2022 میں راجیہ سبھا سے معطل ہوئے اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمان کا مسلسل احتجاج جاری ہے۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں گاندھی مجسمے کے سامنے معطل اراکین پارلیمان 50 گھنٹے کا حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ بدھ کی صبح گیارہ بجے شروع ہونے والا احتجاج جمعرات کی رات بھی جاری رہا۔ مچھروں سے پریشان ارکان پارلیمان نے مچھر دانی لگا کر نیند پوری کی۔ عام آدمی پارٹی کے معطل رکن پارلیمان سنجے سنگھ کو مچھر دانی میں سوتے ہوئے دیکھا گیا۔ Suspended MPs in mosquito nets in the parliament house

اسی دوران کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش بھی ممبران پارلیمان کے احتجاج کے مقام پر پہنچ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی پارٹی بھی اس میں حصہ لے رہی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، کانگریس، ڈی ایم کے، ٹی ایم سی، سی پی ایم اور عام آدمی پارٹی کے اراکین پارلیمان 50 گھنٹے کا دھرنا دے رہے ہیں۔ یہ ارکان پارلیمان مہنگائی، جی ایس ٹی پر بحث کے مطالبہ پر اپنی معطلی کے لیے دھرنا دے رہے ہیں۔'

پیر اور منگل کو ایوان میں ہنگامہ آرائی پر 20 ارکان پارلیمان کو معطل کر دیا گیا۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے معطل ارکان کا دھرنا بدھ کی صبح 11 بجے شروع ہوا جو آج دوپہر ایک بجے ختم ہوگا۔ اس دوران معطل ارکان پارلیمان نے شفٹ وار دھرنا دیا۔ معطل ارکان میں سے 7 ٹی ایم سی، 6 ڈی ایم کے، تین تلنگانہ راشٹرا سمیتی، دو سی پی آئی (ایم) اور ایک ایک عام آدمی پارٹی اور سی پی آئی سے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: Suspended MPs Protest: معطل اراکین پارلیمان کا مسلسل پچاس گھنٹے کا دھرنا جاری

وہیں اس دھرنے میں لوک سبھا سے معطل کانگریس کے چار ارکان پارلیمنٹ بھی شامل ہوئے ہیں۔ احتجاج کرنے والے ارکان پارلیمان نے ٹینٹ کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن انتظامیہ نے اس سے انکار کر دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 'پارلیمنٹ کمپلیکس میں اس طرح کی تعمیر کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.