ETV Bharat / bharat

INDIA VS SRI LANKA سوریہ کمار کی سنچری، ہندوستان نے 229 کا ہدف دیا

author img

By

Published : Jan 7, 2023, 10:11 PM IST

بھارت نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے اوور میں ایشان کشن کا وکٹ گرنے کے بعد راہل ترپاٹھی اور شبمن گل نے چارج سنبھالا اور پاور پلے میں 49 رنز جوڑے۔ ترپاٹھی نے 16 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے جس کے بعد وہ چمیکا کرونارتنے کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔Suryakumar Yadav shatters records after scoring century

سوریہ کمار
سوریہ کمار

راجکوٹ، بھارت نے 360 ڈگری بلے باز سوریہ کمار یادو (112 ناٹ آؤٹ) کی دھماکہ خیز سنچری کی بدولت تیسرے ٹی- 20 انٹرنیشنل میں سری لنکا کو 229 رنز کا ہدف دیا۔ہندوستان نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے اوور میں ایشان کشن کا وکٹ گرنے کے بعد راہل ترپاٹھی اور شبمن گل نے چارج سنبھالا اور پاور پلے میں 49 رنز جوڑے۔ ترپاٹھی نے 16 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے جس کے بعد وہ چمیکا کرونارتنے کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔Suryakumar Yadav shatters records after scoring century

جب سوریہ کمار وکٹ پر آئے تو ہندوستان کا اسکور 5.5 اوور میں 52/2 تھا۔ اپنے انداز میں اننگز کی رفتار کو بدلتے ہوئے انہوں نے گیل کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 53 گیندوں پر 111 رنز کی شراکت داری کی۔ گیل نے 36 گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 46 رنز بنائے، حالانکہ وہ وینندو ہسرنگا کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔

اس کے بعد سری لنکا نے کپتان ہاردک پانڈیا اور دیپک ہڈا کو بھی چار- چار رنز کے اسکور پر پویلین بھیج دیا ۔تاہم سوریہ کمار یادو نے دھماکہ خیز بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اپنی تیسری سنچری مکمل کی۔ سوریہ کمار نے 51 گیندوں کی اپنی اننگز میں سات چوکے اور نو چھکے لگا کر 112 رنز بنائے۔ اکشر پٹیل نے آخر میں ان کا ساتھ دیا اور نو گیندوں میں 21 رنز کی اہم شراکت کی جس کی مدد سے ہندوستان نے 20 اوور میں 228 رنز بنائے۔

سری لنکا کے لیے دلشان مدوشنکا سب سے مہنگے ثابت ہوئے، انہوں نے اپنے چار اوورز میں 55 رنز دے کر دو وکٹ لیے۔ چمیکا کرونارتنے نے چار اوورز میں 52 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کیا، جب کہ کسن راجیتھا اور ہسرنگا کو بھی ایک وکٹ کی کامیابی ملی۔

مزید پڑھیں:India Won Toss ہندوستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.