ETV Bharat / bharat

Girl Faced Armed Thieves: سورت کی رہنے والی ریا نے زخمی ہوکر بھی مسلح چوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا

author img

By

Published : Mar 31, 2022, 4:05 PM IST

گجرات کے باردولی کی رہنے والی ایک 20 سالہ لڑکی نے گھر میں گھسنے والے تین چوروں سے بے خوف ہو کر مقابلہ کیا۔ لوہے کے راڈ زخمی ہونے کے باوجود بھی لڑکی نے چوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، بالآخر چور بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

Girl Faced Armed Thieves
سورت کی رہنے والی ریا نے زخمی ہوکر بھی مسلح چوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا

گجرات کے باردولی سے تعلق رکھنے والی ایک 20 سالہ بیٹی ریا نے بے خوف تین ڈاکوؤں کو اپنے گھر سے ہتھیار کے ساتھ باہر جانے پر مجبور کردیا۔ ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران لڑکی کے ہاتھ میں شدید چوٹیں آئیں ہیں، جس کے سبب لڑکی کے ہاتھ میں 24 ٹانکے لگے ہیں۔ اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اطلاع کے مطابق باردولی کے پاٹی دارجن سائنس کالج کی طالبہ ریا امتحان کی وجہ سے دیر رات اپنے کمرے میں پڑھائی کر رہی تھی، تقریباً رات کے 1:30 منٹ پر چور گھر میں گھسے، جنہوں نے ریا اور اس کی بہین کو یرغمال بنانے کی کوشش کی، دونوں بہنوں نے شور مچادیا۔ گھر والوں کے بیدار ہوتے ہی ڈاکو جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے، اس دوران چوروں نے ریا کے بازو پر ہتھیار سے حملہ بھی کیا جس سے اس کے بازو پر گہری چوٹیں آئیں، تقریبا 24 ٹانکے لگے ہیں۔

ریا باردولی کے پاٹی دارجن سائنس کالج کی طالبہ ہے جہاں سے وہ سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ بھی حاصل کر رہی ہے، 20 سالہ ریا بی ایس سی کے پہلے سال کی طالبہ ہے۔ اپنے کالج سے ہی اس نے دفاع کی تربیت حاصل کی تھی۔ علاقے کے لوگوں نے ریا کی اس بہادری کی تعریف کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.