ETV Bharat / bharat

لکھیم پورکھیری تشدد معاملے پر سپریم کورٹ میں سماعت آج

author img

By

Published : Oct 6, 2021, 11:03 PM IST

Updated : Oct 7, 2021, 11:45 AM IST

لکھیم پور کھیری میں تشدد پر سپریم کورٹ میں آج سماعت ہے۔ اس سے قبل کل بروز بدھ عدالت اعظمی نے اس معاملے میں ازخود نوٹس لیا۔

لکھیم پورکھیری تشدد پرسپریم کورٹ کا ازخود نوٹس

سپریم کورٹ میں آج لکھیم پور کھیری تشدد معاملے میں سماعت ہونی ہے۔ اس قبل کل بروز بدھ عدالت عظمیٰ نے اس معاملے پر ازخود نوٹس لیا۔ چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ جمعرات کو اس معاملے کی سماعت کرے گی۔

بتادیں کہ اترپردیش کے علاقے لکھیم پور کھیری میں اتوار کو ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے دورے کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے دوران تشدد پھوٹ پڑا جس میں آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ نے کل از خود نوٹس لیا ہے۔

مشرا کے بیٹے آشیش پر تشدد پھیلانے کا الزام ہے کہ انہوں کسانوں پر گاڑی چڑھادی جس کی وجہ سے کسانوں کی ہوئی۔ اس معاملے میں آشیش سمیت تقریباً 15/20 لوگوں پر مقدمہ بھی درج کیا جا گیا ہے۔

لکھیم پور کھیری کی پولیس نے آشیش مشرا اور کئی دیگر افراد کے خلاف قتل اور متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ کسان تنظیموں نے آشیش مشرا کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے اور گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے اس واقعہ کی سپریم کورٹ کے کسی موجودہ جج سے تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔ جبکہ سپریم کورٹ نے کل سپریم کورٹ نے اس سلسلے میں از خود نوٹس لیا ہے۔

Last Updated : Oct 7, 2021, 11:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.