ETV Bharat / bharat

SC relieves Trinamool Congress leader Sheikh Sufian: سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کے رہنما شیخ صوفیان کو راحت - supreme court on Sheikh Sufian

سپریم کورٹ نے ترنمول کانگریس کے رہنما اور اسمبلی انتخابات 2021 میں نندی گرام سے ممتابنرجی کے پولنگ ایجنٹ رہ چکے شیخ صوفیان کی گرفتاری پر روک لگادی ہے. SC relieves Trinamool Congress leader Sheikh Sufian

ای ٹی وی بھارت اردو نیوز
ای ٹی وی بھارت اردو نیوز
author img

By

Published : Jan 21, 2022, 9:47 AM IST

مغربی بنگال کی کلکتہ ہائی کورٹ میں پیشگی ضمانت نامنظور ہونے کے بعد ترنمول کانگریس کے رہنما شیخ صوفیان نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا. Anticipatory bail denied in Calcutta High Court. سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس ناگیشور راؤ اور جسٹس بی آر گورور کی بینچ معاملے کی سماعت کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے رہنما کی گرفتاری پر روک لگادی گئی ہے. جب کہ 28 جنوری کو اگلی سماعت کی تاریخ دی ہے.

ذرائع کے مطابق سی بی آئی کی جانب سے توشار مہتا اور ترنمول کانگریس کے رہنما کی جانب سے تجربہ کار وکیل کپل سبل نے اپنی اپنی دلیلیں عدالت میں پیش کی.

اس سے قبل اسمبلی انتخابات 2021 کے پہلے اور اس کے بعد مغربی بنگال میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں اور سیاسی تشدد کے واقعات کی تحقیقات کے دوران سی بی آئی نے شیخ صوفیان سمیت ترنمول کانگریس کے کئی رہنماؤں کو قصوروار قرار دیا ہے.

سی بی آئی کی جانب سے کلکتہ ہائی کورٹ میں ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کرنے کے لئے عرضی داخل کی گئی تھی.

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ گزشتہ سال مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے دوران ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی مشرقی مدنی پور ضلع کے نندی گرام سے الیکشن لڑی تھی جہاں انہیں شھبندو ادھیکاری کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا. نندی گرام اسمبلی حلقے میں شیخ صوفیان ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کے پولنگ ایجنٹ تھے ان پر سیاسی تشدد کے واقعات میں ملوث ہونے کا الزام ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.