سجن کمار کی عبوری ضمانت کی عرضی مسترد - सिख विरोधी दंगा मामला
سپریم کورٹ نے 1984 کے سکھ مخالف فسادات سے منسلک معاملے میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے سابق کانگریس لیڈر سجن کمار کی عبوری ضمانت کی عرضی مسترد کردی۔
سجن کمار
سجن کمار نے عدالت سے طبی بنیادوں پر عبوری ضمانت کی درخواست کی تھی۔ جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس اے ایم سندریش کی بینچ نے یہ کہتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت کی عرضی مسترد کردی کہ عرضی گزار کی صحت مستحکم ہے اور اس میں بہتری ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں:
سابق آئی پی ایس امیتابھ ٹھاکر گرفتار
سماعت کے دوران جسٹس کول نے سابق رکن پارلیمنٹ کی جانب سے پیش ہورہے سینئر ایڈوکیٹ رنجیت کمار سے کہا کہ عرضی گزار سنگین جرم کا مجرم ہے اور ان کے لئے سپر وی آئی پی مریض کی سہولت کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے۔
یواین آئی