ETV Bharat / bharat

بورڈ امتحانات رد کرنے سے متعلق عرضی پر سماعت ملتوی - board exam cancellation

سماعت کے دوران جسٹس مہیشوری نے کہا کہ سی بی ایس ای بارہویں بورڈ (board exam 2021) کے امتحانات کے سلسلے میں یکم جون کو فیصلہ لینے جارہی ہے۔

supreme court
سپریم کورٹ
author img

By

Published : May 28, 2021, 6:36 PM IST

سپریم کورٹ نے سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای (cbse and icse board) کے 12 ویں کلاس کے امتحانات منسوخ کرنے کی درخواست پیر سماعت تک کے لیے ملتوی کردی ہے۔ جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس دنیش مہیشوری کی تعطیل بنچ نے ایڈووکیٹ ممتا شرما کی درخواست کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔

عدالت کو آگاہ کیا گیا تھا کہ درخواست گزار نے درخواست کی کاپی متعلقہ فریقوں کو دستیاب نہیں کرائی تھی۔ بنچ نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ درخواست کی ایک ایک کاپی متعلقہ فریقوں کو فراہم کرے اور کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ اب اس کیس کی سماعت 31 مئی کو صبح 11 بجے ہوگی۔

درخواست گزار نے سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای کے 12 ویں کلاس کے بورڈ امتحانات (board exam) کو منسوخ کرنے اور مقررہ مدت کے اندر نتائج کا اعلان کرنے کے لیے ایک معروضی طریق کار اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Rakesh Tikait: راکیش ٹکیٹ کو موبائل پر جان سے مارنے کی مل رہی دھمکیاں

سماعت کے دوران جسٹس مہیشوری نے کہا کہ سی بی ایس ای بارہویں بورڈ کے امتحانات کے سلسلے میں یکم جون کو فیصلہ لینے جارہی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.