ETV Bharat / bharat

سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ پلٹ دیا

سپریم کورٹ نے جمعہ کو بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کو پلٹ دیا، سپریم کورٹ نے کہا کہ صرف دو امیدواروں کے لیے نیٹ۔یوجی2021 کے لیے دوبارہ امتحان کا حکم دینا انتہائی مشکل ہے۔

سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ پلٹ دیا
سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ پلٹ دیا
author img

By

Published : Nov 12, 2021, 9:20 PM IST

سپریم کورٹ نے جمعہ کو بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے کہا کہ صرف دو امیدواروں کے لئے ایم بی بی ایس کورس کے لئے قومی اہلیت-کم-داخلہ ٹیسٹ (این ای ای ٹی۔یوجی) کا حکم دینا مشکل ہے۔

جسٹس ایل. ناگیشور راؤ اور جسٹس بی۔ آر گوائی کی بنچ نے دوبارہ امتحان کا حکم دینے سے انکار کرتے ہوئےکہ 'ہمیں درخواست گزار طلباء سے ہمدردی ہے لیکن صرف دو امیدواروں کے لیے نیٹ۔یوجی2021 کے لیے دوبارہ امتحان کا حکم دینا انتہائی مشکل ہے۔'

نیٹ کا امتحان 12 ستمبر 2021 کو منعقد ہوا تھا جس میں کئی سوالیہ پرچے اور جوابی پرچے مماثل نہیں تھے۔

جس کی وجہ سے انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ صحیح طریقے سے امتحان نہیں دے سکے اور اس کے لیے انھوں نے وہاں موجود تفتیش کار کو مورد الزام ٹھہرایا۔

یہ بھی پڑھیں: اسکولی طلباء نے آف لائن امتحان کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا

ہائی کورٹ نے حال ہی میں امتحان میں شریک ہونے والے ویشنوی وجے اور دیگر کی درخواست پر دو طالب علموں کے لیے دوبارہ امتحان کرانے کا حکم دیا تھا۔

ہائی کورٹ کے اس حکم کو نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی - این ای ای ٹی کا انعقاد کرنے والی باڈی - نے سپریم کورٹ میں یہ کہتے ہوئے چیلنج کیا تھا کہ امتحان کے انعقاد کا حکم ناقابل عمل ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.