ETV Bharat / bharat

پٹاخوں پر عائد پابندی کو سختی سے نافذ کرنے کا حکم: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے پٹاخوں پر پابندی سے متعلق اپنے پہلے کے احکامات پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے بدھ کے روز کہا کہ جشن منانے کے لئے کسی کی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

supreme court
سپریم کورٹ
author img

By

Published : Oct 6, 2021, 10:57 PM IST

جسٹس ایم آر شاہ اور اے ایس بوپنا کی بنچ نے پٹاخے بنانے والوں کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ جشن منانے کے لئے اونچی آواز والے پٹاخوں کا ہی استعمال کیا جائے، پھلجھڑی اور دوسرے کم آواز کرنے والی چیزوں کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔

سپریم کورٹ نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو پٹاخوں پر پابندی سے متعلق اپنے پہلے کے احکامات پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ کسی کی جان کی قیمت پر جشن نہیں منایا جانا چاہئے۔

ایک پٹاخہ بنانے والی کمپنی کی جانب سے پیش سینئر وکیل راجیو دت نے دلیل دی کہ ایک یا دو مینوفیکچررز کے ذریعہ عدالت کے حکم پر عمل نہ کئے جانے کی سزا پورے پٹاخہ صنعت کو نہیں دی جاسکتی۔

سپریم کورٹ نے فریقین کو حکم دیا کہ وہ مرکزی تفتیشی بیورو کی اس سے متعلق ایک رپورٹ پر جوابی حلف نامہ داخل کریں۔

مزید پڑھیں:

صنعتکار عظیم پریم جی اور ان کی اہلیہ کو سپریم کورٹ سے 2 دسمبر تک راحت

عدالت نے تین مارچ 2020 کو سی بی آئی کے چنئی کے جوائنٹ ڈائریکٹر کو اس سے متعلق جانچ کرنے اور چھ ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے اس معاملے کی اگلی سماعت 26 اکتوبر کو مقرر کی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.