سپریم کورٹ نے بدھ کو پیگاسس اسپائی ویئر کے مبینہ معاملے کی جانچ کے لیے تین رکنی تحقیقاتی پینل تشکیل دیا۔ سی جے آئی این وی رمنا کی سربراہی والی بنچ نے ان درخواستوں کی سماعت کی، جس میں مبینہ پیگاسس اسپائی ویئر کیس کی آزاد عدالت کی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ سابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس آر وی رویندرن تحقیقاتی پینل کی سربراہی کریں گے، جن کی مدد آلوک جوشی اور سندیپ اوبرائے کریں گے۔
پیگاسس ایک طاقتور اسپائی ویئر یعنی سافٹ ویئر ہے، جو موبائل اور کمپیوٹر سے خفیہ اور ذاتی معلومات چوری کرتا ہے اور اسے ہیکرز کو منتقل کرتا ہے۔ اسے اسپائی ویئر کہا جاتا ہے، یعنی یہ سافٹ وئیر آپ کے فون کے ذریعے آپ کی جاسوسی کرتا ہے۔ اسرائیلی کمپنی این ایس او گروپ کا دعویٰ ہے کہ وہ اسے صرف دنیا بھر کی حکومتوں کو فراہم کرتا ہے۔ اس کے ذریعے آئی او ایس یا اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم چلانے والے فون ہیک کیے جا سکتے ہیں۔ پھر یہ ہر سرگرمی کا سراغ لگاتا ہے جس میں فون ڈیٹا، ای میل، کیمرہ، کال ریکارڈ اور تصاویر شامل ہیں۔
بھارتی سیاست میں ہنگامہ برپا کرنے والے پیگاسس جاسوسی کیس میں سپریم کورٹ میں آج سماعت ہوئی۔ 7 ستمبر کو چیف جسٹس این وی رمنا کی سربراہی میں تین ججوں کے بنچ نے مرکز کو جواب داخل کرنے کے لئے مزید وقت دیا تھا، جب سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا تھا کہ کچھ پریشانیوں کی وجہ سے وہ دوسرا حلف نامہ داخل کرنے کے لئے فیصلہ لینے کے متعلق افسران سے مل سکیں۔
مرکز نے سپریم کورٹ میں ایک مختصر حلف نامہ داخل کیا تھا اور کہا تھا کہ پیگاسس جاسوسی کے الزامات کی آزادانہ تحقیقات کی درخواستیں قیاس آرائیوں یا دیگر غیر تصدیق شدہ میڈیا رپورٹس یا نامکمل یا غیر تصدیق شدہ مواد پر مبنی ہیں۔ 17 اگست کو سپریم کورٹ نے درخواستوں پر مرکز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ (عدالت) نہیں چاہتی کہ حکومت قومی سلامتی سے سمجھوتہ کرنے والی کوئی بات ظاہر کرے۔حکومت نے ایک مختصر حلف نامے میں کہا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی وشنو پہلے ہی اس حوالے سے پارلیمنٹ میں پوزیشن واضح کر چکے ہیں۔ اس میں کہا گیا تھا کہ حکومت ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دے گی، جو کچھ مخصوص مفادات کے لئے پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرے گی اور اٹھائے گئے مسائل کی جانچ کرے گی۔عدالت عظمیٰ نے درخواستوں پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں چاہتی کہ حکومت قومی سلامتی سے متعلق کوئی بات ظاہر کرے اور مرکز سے پوچھا کہ اگر مجاز اتھارٹی اس مسئلے پر حلف نامہ داخل کرے تو کیا مسئلہ ہے۔لاء آفیسر نے بینچ کو بتایا تھا کہ ہمارا جواب وہی ہے جو ہم نے اپنے پچھلے حلف نامے میں احترام کے ساتھ بیان کیا ہے۔ براہ کرم اس مسئلے کو ہمارے نقطہ نظر سے دیکھیں کیونکہ ہمارا حلف نامہ کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند ملک کی سپریم کورٹ کے سامنے ہے۔
سینیئر ایڈووکیٹ نے کہا تھا کہ اگر کسی ملک کی حکومت یہ بتائے کہ کون سا سافٹ وئیر استعمال کیا جاتا ہے اور کون سا نہیں، تو جو لوگ دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں وہ پیشگی اقدامات کر سکتے ہیں۔یہ درخواستیں اسرائیلی کمپنی این ایس او کی جانب سے اسپائی ویئر پیگاسس استعمال کرنے والے نامور شہریوں، سیاستدانوں اور صحافیوں کی سرکاری ایجنسیوں کی مبینہ اسپائی ویئر کی رپورٹس سے متعلق ہیں۔ ایک بین الاقوامی میڈیا گروپ نے کہا ہے کہ پیگاسس اسپائی ویئر کا استعمال کرتے ہوئے 300 سے زیادہ بھارتی شہریوں کے موبائل فون نمبر نگرانی کے ممکنہ اہداف کے طور پر درج تھے۔واضح رہے کہ کانگریس نے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے پہلے دن دعویٰ کیا تھا کہ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی، اپوزیشن کے کئی دیگر رہنما، میڈیا گروپ اور مختلف شعبوں کے نمایاں لوگ کی اسرائیلی اسپائی ویئر پیگاسس کا استعمال کرتے ہوئے جاسوسی کرائی جا رہی ہے۔ اس لیے اس معاملے میں وزیر داخلہ امت شاہ کو استعفیٰ دینا چاہیے اور اگر وہ استعفیٰ نہیں دیتے ہیں تو انہیں برطرف کردیا جانا چاہیے۔پیر کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن کے وزیر اشونی وشنو نے ان خبروں کی تردید کی کہ بھارت پیگاسس سافٹ وئیر کے ذریعے بھارتی شہریوں کی جاسوسی کر رہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے مانسون سیشن سے قبل لگائے گئے الزامات بھارتی جمہوریت کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔
مزید پڑھیں:۔ پیگاسس جاسوسی: سپریم کورٹ نے عبوری حکم محفوظ رکھا
اپنے بیان میں لوک سبھا میں از خود نوٹس کی بنیاد پر مرکزی وزیر اشونی وشنو نے کہا کہ جب ملک میں پہلے سے ہی کنٹرول اور نگرانی کا نظام موجود ہے تو غیر مجاز شخص کی غیر قانونی نگرانی ممکن نہیں ہے۔پیگاسس اسپائی ویئر کیا ہے؟پیگاسس ایک طاقتور اسپائی ویئر یعنی سافٹ ویئر ہے، جو موبائل اور کمپیوٹر سے خفیہ اور ذاتی معلومات چوری کرتا ہے اور اسے ہیکرز کو منتقل کرتا ہے۔ اسے اسپائی ویئر کہا جاتا ہے، یعنی یہ سافٹ وئیر آپ کے فون کے ذریعے آپ کی جاسوسی کرتا ہے۔ اسرائیلی کمپنی این ایس او گروپ کا دعویٰ ہے کہ وہ اسے صرف دنیا بھر کی حکومتوں کو فراہم کرتا ہے۔ اس کے ذریعے آئی او ایس یا اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم چلانے والے فون ہیک کیے جا سکتے ہیں۔ پھر یہ ہر سرگرمی کا سراغ لگاتا ہے جس میں فون ڈیٹا، ای میل، کیمرہ، کال ریکارڈ اور تصاویر شامل ہیں۔