ETV Bharat / bharat

Supreme Court: معذوروں کی ٹیکہ کاری معاملے میں مرکز سے جواب طلب

جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی صدارت والی بنچ نے معذوروں کو گھر گھر جاکر کورونا کی ویکسین لگانے سے متعلق عرضی پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ عدالت نے کہا کہ معذوروں کے حقوق کے جائز سوالات اٹھائے گئے ہیں، اس لئے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے، جس کے جواب کے لئے دو ہفتے کا وقت دیا جاتا ہے۔

معذوروں کی ٹیکہ کاری معاملے میں مرکز سے جواب طلب

author img

By

Published : Sep 20, 2021, 7:37 PM IST

سپریم کورٹ نے معذوروں کو گھر گھر جاکر کورونا کی ویکسین لگانے سے متعلق عرضی پر مرکزی حکومت سے پیر کو جواب طلب کیا۔

جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی صدارت والی بنچ نے ایک غیر سرکاری تنظیم ایوارا فاؤنڈیشن کی عرضی کی سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔

عدالت نے اگرچہ حکومتوں کو اس معاملے میں نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریاستوں کو اس میں فی الحال شامل کیا گیا تو دو ہفتے تو کیا دو ماہ میں بھی جواب نہیں آئیں گے۔ جسٹس چندر چوڑ نے کہا کہ بالآخر ٹیکہ کاری کے لئے مرکز کو نوٹس طے کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:Corona Update: بھارت میں کورونا کے 30,256 نئے کیسز، 295 اموات درج

عدالت عظمی نے سماعت کے دوران کہا کہ چونکہ عرضی میں معذوروں کے حقوق کے جائز سوالات اٹھائے گئے ہیں، اس لئے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے، جس کے جواب کے لئے دو ہفتے کا وقت دیا جاتا ہے۔

عرضی گزار کا کہنا ہے کہ معذوروں کے لئے ٹیکہ کاری سینٹر تک پہنچانا مشکل ہوتا ہے، اس لئے ان کے گھر جاکر ٹیکے لگائے جائیں۔عرضی گزار نے ٹیکہ کاری کے لئے وقت طے کرنے میں معذوروں کو ترجیح دیئے جانے اور ہیلپ لائن شروع کرنے کی مانگ بھی کی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.