ETV Bharat / bharat

کورونا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ پر سپریم کورٹ کی مرکز کو ہدایت

عدالت عظمیٰ نے 30 جون کو کہا تھا کہ کورونا کی وجہ سے اپنی جان گنوانے والے افراد سے متعلق ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجراء کے عمل کو آسان بنانے کا راستہ تلاش کریں۔

issuing death certificates
کورونا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ
author img

By

Published : Sep 3, 2021, 5:22 PM IST

سپریم کورٹ نے کورونا کی وجہ سے مرنے والے افراد کے ڈیتھ سرٹیفکیٹس جاری کرنے کی ہدایات پر عمل درآمد کے لئے مرکزی حکومت کو 11 ستمبر تک کا وقت دیا ہے۔

جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس انیرودھ بوس کی ڈویژن بنچ نے جمعہ کو مرکزی حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے سالیسیٹر جنرل تشار مہتہ سے کہا کہ وہ 30 جون کی عدالتی ہدایات پر عمل درآمد کے حوالے سے 11 ستمبر تک حلف نامہ جمع کرائیں۔

واضح ہے کہ 30 جون کو عدالت عظمیٰ نے اپنے رہنما خطوط میں کہا تھا کہ کورونا کی وجہ سے اپنی جان گنوانے والے افراد سے متعلق ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجراء کے عمل کو آسان بنانے کا راستہ تلاش کریں۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں کالج اور یونیورسٹیز جلد کھول دیے جائیں گے: منوج سنہا

آج ہونے والی سماعت کے دوران ڈویژن بنچ نے مرکزی حکومت کی جانب سے متعلقہ حلف نامہ جمع نہ کرانے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ، جس کے بعد مسٹر مہتہ نے مزید ایک ہفتہ کا وقت طلب کیا۔

واضح رہے کہ 16 اگست کو ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے اپنی ہدایات پر عمل درآمد کے لیے 3 ستمبر (آج) تک کا وقت دیا تھا لیکن مرکز اس میں ناکام رہا۔

یہ عذرداری ایڈوکیٹ گورو بنسل نے دائر کی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.