ETV Bharat / bharat

SC On Azam Khan سپریم کورٹ کا اعظم خان کی درخواست پر جمعرات کو فیصلہ کرنے کی ہدایت

author img

By

Published : Nov 10, 2022, 12:08 PM IST

Updated : Nov 10, 2022, 1:43 PM IST

سپریم کورٹ نے بدھ کو ایڈیشنل سیشن جج، رام پور، اتر پردیش کو ہدایت دی کہ وہ سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کی عرضی پر جمعرات کو سماعت کریں اور اپنا فیصلہ سنائیں۔ یاد رے کہ سابق رکن پارلیمنٹ اعظم خان 27 اکتوبر 2022 کو 2019 میں نفرت انگیز تقریر کے مقدمے میں قصوروار قرار دیے گئے تھے اور رام پور کی ایک خصوصی عدالت نے انہیں تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اگلے دن 28 اکتوبر کو اتر پردیش اسمبلی سکریٹریٹ نے انہیں نااہل قرار دے دیا۔ Azam Khan petition

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بدھ کو ایڈیشنل سیشن جج، رام پور، اتر پردیش کو ہدایت دی کہ وہ سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کی عرضی پر جمعرات کو سماعت کریں اور اپنا فیصلہ سنائیں۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس ہیما کوہلی اور جسٹس جے بی پادری نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو ہدایت دی کہ وہ رام پور اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے لیے اپنے نوٹیفکیشن کو 11 نومبر تک یا ایڈیشنل سیشن جج، رام پور کی ہدایت تک ملتوی کرے۔ سپریم کورٹ نے یہ حکم سال 2019 میں نفرت پھیلانے کے مجرم اعظم خان کی درخواست پر دیا تھا۔SC directed to decide on Azam Khan petition

سیشن جج نے 3 سال کی سزا پانے والے اعظم خان کی اپیل کے لیے عبوری ضمانت منظور کی تھی۔ اس دوران ان کی اسمبلی کی رکنیت ختم کرتے ہوئے علاقے میں ضمنی انتخابات کرانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اعظم خان نے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے مداخلت کرنے کی درخواست کی تھی۔

سابق ایم پی خان کو 27 اکتوبر 2022 کو 2019 میں نفرت انگیز تقریر کے مقدمے میں مجرم قرار دیے گئے تھے اور رام پور کی ایک خصوصی عدالت نے انہیں تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اگلے دن 28 اکتوبر کو اتر پردیش اسمبلی سکریٹریٹ نے انہیں نااہل قرار دے دیا۔ خان قانون ساز اسمبلی کے رکن تھے۔

یواین آئی

Last Updated : Nov 10, 2022, 1:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.