ETV Bharat / bharat

سپریم کورٹ کولیجیم نے چار ہائی کورٹس کے لئے 16 ججوں کی سفارش کی

سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جمعرات کو اپ لوڈ کی گئی اطلاع کے مطابق چیف جسٹس این وی رمن کی صدارت والے پانچ رکنی کولیجیم نے جمعرات کو منعقدہ میٹنگ میں چھ عدالتی افسران اور دس وکلا کو ہائی کورٹوں کے جج کے عہدوں پر تقرر ی کرنے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا۔

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ
author img

By

Published : Sep 30, 2021, 7:46 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ کی کولیجیم نے بمبئی، گجرات، اڑیسہ اور پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹوں کے ججوں کے لئے عدالتی افسران او روکلا کے 16 ناموں کی سفارش کی ہے۔

سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جمعرات کو اپ لوڈ کی گئی اطلاع کے مطابق چیف جسٹس این وی رمن کی صدارت والے پانچ رکنی کولیجیم نے جمعرات کو منعقدہ میٹنگ میں چھ عدالتی افسران اور دس وکلا کو ہائی کورٹوں کے جج کے عہدوں پر تقرری کرنے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا۔

کولیجیم نے بمبئی ہائی کورٹ کے لئے جوڈیشیل افسر اے ایل پانسرے، ایس سی مورے، یو ایس جوشی۔فالکے اور بی پی دیش پانڈے کو بمبئی ہائی کورٹ کا جج مقرر کرنے کے لئے اپنی منظوری دی ہے۔

اڑیسہ ہائی کورٹ کے جج کے لئے وکیل آدتیہ کمار مہاپاترا اور مرگنکا شیکھر ساہو، جوڈیشل افسر رادھا کرشن پٹنائک اور ششی کانت مشرا کے ناموں پر کولیجیم نے مہر لگائی۔

مزید پڑھیں:'کالا کوٹ پہن لینے سے آپ کی زندگی قیمتی نہیں ہوجاتی': سپریم کورٹ

کولیجیم نے وکیل مونا منیش بھٹ، سمیر جے دوے، ہیمنت ایم پرچھک، سندیپ این بھٹ، انیرودھ پردیومن بھائی، نرال رشمی کانت مہتہ اور نشا مہندر بھائی ٹھاکر کو گجرات ہائی کورٹ کا جج مقرر کرنے کی اپنی منظوری دی ہے۔

پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے جج کے لئے وکیل سندیپ مودگل کے نام کی سفارش کولیجیم نے کی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.