ETV Bharat / bharat

عدالت نے کارتی چدمبرم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی - پی چدمبرم کے رکن پارلیمان بیٹے کارتی چدمبرم

سپریم کورٹ نے سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے رکن پارلیمان بیٹے کارتی چدمبرم کو کچھ شرائط کے ساتھ بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

سپریم کورٹ نے کارتی چدمبرم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی

author img

By

Published : Feb 22, 2021, 3:15 PM IST

جج اشوک بھوشن اور جج آر سبھاش ریڈی کی بینچ نے پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم کو دو کروڑ روپے جمع کرنے کی شرط پر بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

سپریم کورٹ نے کارتی چدمبرم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی
سپریم کورٹ نے کارتی چدمبرم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی

بینچ نے لوک سبھا کے رکن پارلیمان کارتی چدمبرم کو ہدایت دی کہ 'وہ اپنے غیرملکی دورہ کی مکمل تفصیلات دستیاب کرائیں۔ انہیں یہ بھی بتانے کو کہا گیا ہے کہ وہ بیرون ملک میں کہاں کہاں رکیں گے۔ عدالت نے انہیں یہ اجازت چھ ماہ کے لئے دی ہے۔'

مزید پڑھیں: سونیا اور راہل گاندھی کو ہائی کورٹ کا نوٹس

عرضی گزار کی طرف سے پیش وکیل کپل سبل نے عدالت سے درخواست کی کہ 'مذکورہ رقم کو سود دینے والے اکاؤنٹ میں جمع کرانے کی اجازت دی جانی چاہئے۔ اس بینچ نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ نیشنلائزڈ بینک میں رقم جمع کرانے کی ہدایت دے گی'۔

خیال رہے کہ کارتی چدمبرم ایئرسیل ۔ میکسس سودے اور آئی این ایکس میڈیا غیرملکی سرمایہ کاری معاملے میں ضمانت پر جیل سے باہر ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.