نئی دہلی : لوک سبھا کی سابق اسپیکر سمترا مہاجن نے کہا کہ قومی ایم ایل ایز کانفرنس قانون سازی امور کو مضبوط کرنے کا محاذ ہے اور یہ سبھی رکن پارلیمان اور اراکین اسمبلی کو اپنے اہم تجربات کو ایک دوسرے کے ساتھ اشتراک کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، جس سے جمہوریت کی بنیادی سوچ کو مضبوطی ملے گی۔ محترمہ مہاجن نے پیر کو یہاں قومی ایم ایل ایز کے کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ محترمہ مہاجن، سابق لوک سبھ ااسپیکر میرا کمار اور سابق لوک سبھا اسپیکر شیو راج پاٹل اس کانفرنس میں سرپرست کے طور پر شامل ہوئے۔ کانفرنس میں مختلف ریاستوں کے اسمبلیوں کے 15سے زیادہ اسپیکروں نے بھی حصہ لیا۔
مزید پڑھیں:۔ اعظم خان کو ایوان کے لیے ٹرینڈ کیا جائے: سابق سپیکر
ریاستوں کے اسپیکر نے کہا کہ قومی ایم ایل ایز کانفرنس جمہوریت کا تہوار ہے، جس کا مقصد قیادت میں معیاری تبدیلی لاکر بھارتی جمہوریت کو دنیا میں بہتر بنانا ہے، جس سے بہتر انتظامیہ کے ساتھ ہی عالمی امن قائم کرنے میں بھی ایم ایل اے اور رکن پارلیمان بھی اپنا کردار ادا کر سکے۔ یہ ایک خیر سگالی تعاون پر مبنی ایکو سسٹم قائم کرنے پر بھی زور دے گی، جہاں مختلف نظریات سے آنے والے رہنما مفادات عامہ کے لئے اور ترقی جیسے مسئلوں پر مل کرکام کرنے کے اپنے نظریات رکھیں گے۔ اس کانفرنس کے ذریعے سے ایک ماڈل پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ (یو این آئی)