ETV Bharat / bharat

Sulli Deals Mastermind Aumkareshwar Thakur Arrested: سلی ڈیلز کا ماسٹر مائنڈ اومکاریشور ٹھاکر گرفتار - سلی ڈیلز کے ماسٹر گرفتار

دہلی پولیس نے سلی ڈیلز کے ماسٹر مائنڈ کو اندور سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سلی ڈیلز کا ماسٹر مائنڈ اومکاریشور ٹھاکر گرفتار

author img

By

Published : Jan 9, 2022, 10:21 AM IST

Updated : Jan 9, 2022, 11:29 AM IST

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے بتایا کہ 'سلی ڈیلز' موبائل ایپلیکیشن بنانے والے ماسٹر مائنڈ کو آج اندور سے گرفتار کرلیا۔

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل، انٹیلی جنس فیوژن اینڈ اسٹریٹجک آپریشنز (آئی ایف ایس او) اور ڈی سی پی کے پی ایس ملہوترا کے مطابق مدھیہ پردیش کے نیو یارک شہر کے رہنے والے اومکریشور ٹھاکر سے اس سلسلہ میں پوچھ گچھ کی گئی اور اعترف جرم کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔ اومکریشور ٹھاکر نے پوچھ کچھ کے دوران بتایا کہ ’مسلم خواتین کو بدنام کرنے کےلیے ایپ تیار کیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اومکریشور ٹھاکر نے GitHub پر کوڈ کو تیار کیا تھا اور گروپ کے تمام ارکان کو GitHub تک رسائی کی اجازت دیدی تھی، جس ک بعد ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایپ کو شیئر کیا گیا اور گروپ کے ارکان نے اس پر مسلم خواتین کی تصاویر کو اپ لوڈ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Sully Deals App: سُلی ڈیلز کی شکار خاتون سے خاص بات چیت

سلی ڈیلز ایپ نے گزشتہ سال مسلم خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے اجازت کے بغیر ان کی تصاویر کو نامناسب انداز میں اپ لوڈ کیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی خاص کر مسلمانوں نے اس کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ واضح رہے کہ گذشتہ کچھ روز قبل بھی ایک اور متنازعہ ایپ ’بلی بائی' نے بھی سلی ڈیلز کی طرح کچھ بااثر مسلم خواتین کی تصاویر کو اپ لوڈ کرکے انہیں نیلامی کےلیے درج کیا ہے۔

Last Updated : Jan 9, 2022, 11:29 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.