حصار: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر اور سوشل میڈیا اسٹار سونالی پھوگاٹ قتل معاملہ میں ملزم پرسنل اسسٹنٹ سکھویندر کو بدھ کو گوا ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی۔سکھوندر کے وکیل سکھونت سنگھ دانگی نے فون پر بتایا کہ سکھوندر کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے، تاہم ضمانت کی شرائط کیا ہوں گی، یہ حکم کی کاپی ملنے کے بعد ہی بتایا جا سکے گا۔ اس سے قبل منشیات کیس میں سکھویندر کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔ سکھویندر کو تقریباً نو ماہ بعد عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد جیل سے رہا کیا جائے گا۔سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے سونالی پھوگاٹ قتل کیس میں گزشتہ سال 22 نومبر کو سدھیر سنگوان اور سکھوندر کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔ دونوں گوا کی کولویل جیل میں ہیں۔
سونالی پھوگٹ 22-23 اگست کی درمیانی رات کو گوا میں مردہ پائی گئی تھیں۔ اس وقت ان کے ساتھ گوا میں پرسنل اسسٹنٹ سدھیر سنگوان اور سکھویندر تھے۔ سونالی کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ سدھیر اور سکھویندر نے جائیداد ہتھیانے کے مقصد سے سونالی کا قتل کیا تھا۔ ان کا الزام ہے کہ سونالی کو زبردستی منشیات دی گئی تھی۔ سونالی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کے جسم پر زخم کے نشانات ملے تھے۔سونالی کے بھائی رنکو کی شکایت پر گوا پولیس نے سدھیر سنگوان اور سکھوندر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔ گوا پولیس نے سونالی کے پی اے سدھیر سنگوان اور اس کے ساتھی سکھوندر کے خلاف قتل کا معاملہ درج کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Sonali Phogat Death Case سونالی پھوگاٹ قتل کیس میں ایک اور گرفتاری
یواین آئی